نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کھیل کود کی اچھی صلاحیت رکھنے والے سول سروینٹس کو کھیل انتظامیہ میں لایا جانا چاہئے: ہاکی اولمپین ڈاکٹر ایم پی گنیش


بھارتی بلیزر حاصل کرنا اور پہننا، میرا سب سے بڑا اعزاز تھا: ایس کرکٹر انجم چوپڑا

Posted On: 30 JUL 2021 6:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  30/جولائی2021 ۔ اس وقت میں جب کہ ٹوکیو اولمپک جاری ہے اور ملک ’کھیل کے موڈ‘ میں ہے، پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) اور ریجنل آؤٹ ریچ بیورو (آر او بی) چنڈی گڑھ نے آج ’’کھیل کود میں خواتین‘‘ کے موضوع پر ایک ویبینار کا انعقاد کیا۔ معروف بین الاقوامی کھلاڑی، اولمپین اور بھارت کے مرد ہاکی ٹیم کے سابق کپتان  ڈاکٹر ایم پی گنیش، اور بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان محترمہ انجم چوپڑا مہمان مقررین تھے۔ دونوں مقررین پدم شری اور ارجن ایوارڈ یافتہ ہیں۔

اپنی خیرمقدمی تقریر میں پی آئی بی چنڈی گڑھ کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل محترمہ دیوپریت سنگھ نے ان خواتین کھلاڑیوں کی شاندار حصول یابیوں کی تعریف کی جنھوں نے متعدد رکاوٹوں پر قابو پاتے ہوئے ملک کو فخر کے لمحات دیے۔

ڈاکٹر مولیرا پوویّا گنیش بھارتی ٹیم کے کوچ بھی تھے اور جنھیں 1973 میں ارجن ایوارڈ اور 2020 میں پدم شری سے نوازا گیا تھا۔ محترمہ انجم چوپڑا ایک کرکٹ تجزیہ کار اور بھارت میں ٹیلی ویژن پر پہلی خاتون اسپورٹس کاسٹر ہیں۔ انھیں اپنی شاندار کارکردگیوں کے لئے 2007 میں ارجن ایوارڈ اور 2014 میں پدم شری دیا گیا تھا۔

https://lh3.googleusercontent.com/5cD1d90QDlHykuSulB7KkWjRaM9MDMwEpR6JHhF_IeanS2d3eXoq8bD1azL8x9739P4-Hh-VuAhC8J6EswvRs3GzQb-Xfblv85XAV6XjvXENH392Buy0FuCvpZkYRNNSnAABqkQ

سامعین میں سے ایک کے سوال کا جواب دیتے ہوئے محترمہ انجم نے کہا کہ ’’مرد ہو یا خاتون رکن، سبھی کو حوصلہ افزائی کی ضرورت ہوتی ہے، تاہم مردوں اور خواتین کے لئے دنیا مختلف ہے۔ کھیل کو عام طور پر مردوں سے جوڑا جاتا ہے۔ یہ ہماری نسل ہے جو اس تصور کو بدلے گی۔‘‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ ایک کرکٹر، ایک ایکٹر یا ایک کمنٹیٹر میں سے کس رول سے انھیں سب سے زیادہ خوشی ملی، تو ان کا فوری جواب تھا ’’بھارتی بلیزر حاصل کرنا اور پہننا میرا سب سے بڑا اعزاز تھا۔‘‘

https://lh5.googleusercontent.com/raHW4aZmOt9o8ZioQ0MgF6XLGGvLfhPpKjhl7zXTqNzWh21oC3YO82lL6mJvz-aWSzBWdG5VeQHVx2TFbr6K_WQugKyBS1QwlPqoqUJVJiyz7hm6X9oxNI8AWp0MeBVh8-vJbRc

تصویر: مہمان مقررین ڈاکٹر ایم پی گنیش اور محترمہ انجم چوپڑا ویبینار کے دوران

 

ہاکی سے متعلق گفتگو کے دوران ڈاکٹر ایم پی گنیش نے کہا کہ بھارت کو اپنا کھیل کھیلنے کی ضرورت ہے۔ بھارت میں کھلاڑیوں کے لئے اپنے قومی کوچ ہونے چاہئیں تاکہ مسلسل اور دیرپا کھیل کی حکمت عملی تیار کی جاسکے۔ بھارت میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ غیرملکی کوچوں کو مخصوص مسائل کے حل کے لئے مختصر مدت کے لئے بلایا جانا چاہئے۔

A multi-talented Hockey Olympian M P Ganesh remembered.

انھوں نے زور دے کر کہا کہ مڈل اور ہائی اسکول میں کھیل کود کو ایک لازمی سبجیکٹ بنایا جانا چاہئے، کیونکہ اس سے بھارت کو عظیم تر صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں مدد ملے گی۔ انتظامیہ میں کھلاڑیوں کی شمولیت سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جناب ایم پی گنیش نے کہا کہ ’’ایسے سروینٹس جو کھیل کود میں اچھے ہوں، انھیں کھیل انتظامیہ میں لایا جانا چاہئے اور وہ بھی طویل مدت کے لئے۔‘‘

پی آئی بی چنڈی گڑھ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جناب ہمانشو پاٹھک نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ ویبینار میں متعدد اسکولوں اور کالجز کے طلباء، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کے ریجنل سینٹرس کے کوچوں اور زیر تربیت ایتھلیٹوں اور خطہ کے اطلاعات و نشریات کی وزارت کے اہلکاروں نے شرکت کی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.7267


(Release ID: 1740949) Visitor Counter : 301


Read this release in: English , Hindi , Marathi