جل شکتی وزارت

روایتی آبی ذخائر کا احیاء

Posted On: 29 JUL 2021 5:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی،29؍جولائی: یہ متعلقہ ریاستی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی اپنی ریاستوں میں آبی ذخائر کے احیاءاور اصلاحات سمیت ان کی کل تعدادشمار کرنے و ان کے تحفظ اور بندوبست اور دیکھ بھال کا کام کریں۔ حکومت ہند کے ذریعہ نافذ کی جا رہیں موجودہ اسکیموں کے ضابطوں کے مطابق کچھ معاملوں میں حکومت ہند کا کردار، تکنیکی امداد اور جزوی طور پر مالی مدد فراہم کرانے تک محدود ہے۔

جل شکتی کی وزارت ، آبی ذخائر کے سدھار، تجدید اور بحالی (آر آر آر) اسکیم کے تحت ، جو کہ پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا۔ ہر کھیت کو پانی  (پی ایم کے ایس وائی – ایچ کے کے پی )کا ایک جزء ہے، آبی ذخائر کے احیاء کے مقصد سے مرکزی امداد فراہم کرتی ہے۔اس اسکیم کا مقصد موجودہ آبی ذخائر کی حالت کو بہتر بناکر اور انہیں بحال کرکے آبپاشی کے ختم ہوچکے امکانات اور گنجائش کو پھر سے حاصل کر نا ہے۔

آبی ذخائر سے متعلق (آر آرآر) اسکیم کے تحت، مختلف ریاستوں میں بحالی کے مقصد سے اندازاً1914.86 کروڑ روپے کی لاگت سے کل 2228 آبی ذخائر کی سمت XIIپلان پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔مارچ 2021 تک اس اسکیم کے تحت ریاستوں کو 469.69کروڑ روپے کی مرکزی امداد جاری کی گئی ہے اور آر آر آر کی اس مدت کے دوران، 1549آبی ذخائر کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ اب یہ متعلقہ ریاستی سرکاروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی اپنی ریاستوں میں موجودہ آبی ذخائر کی تعداد معلوم کریں، ان کا تحفظ اور بندوبست سے متعلق کام کریں۔

البتہ یہ وزارت ، ریاستی سرکاروں کی شرکت کے ساتھ وقتاً فوقتاً آبپاشی کی چھوٹی اسکیموں کی تعداد شمار کرنے کا کام انجام دیتی ہے۔ اس کے تحت ملک میں بعض مخصوص آبی ذخائر سے متعلق معلومات بھی حاصل کی جاتی ہیں۔ بحوالہ سال 2013-14 آبپاشی کی چھوٹی اسکیموں کی تعداد کی اس پانچویں اور تازہ ترین شماری کے مطابق، ملک کے دیہی علاقوں میں 516303آبی ذخائر موجود ہیں جن کا استعمال چھوٹی آبپاشی کے لیے کیا جا رہا ہے۔ ان میں سے 53396 آبی ذخائر کو، پانی کی عدم دستیابی، ریت اکٹھا ہونے اور پانی کے کھارہ پن وغیرہ جیسی مختلف وجوہات کی بنا پر استعمال نہیں کیا جا رہا ہے۔

جل شکتی اور خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت کے وزیرمملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی ہے۔

*******************

 

 

ش ح- ع م - س ک

U. No. 7223



(Release ID: 1740668) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Telugu