بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

زرعی / دیہی صنعتیں

Posted On: 29 JUL 2021 3:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 29 جولائی 2021: بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی وزارت 2008-09 سے وزیر اعظم کے روزگار پیدا کرنے کے پروگرام (پی ایم ای جی پی) کو قومی سطح پر کھادی دیہی صنعتوں کی ایسوسی ایشن (کے ایم آئی سی) کی نوڈل ایجنسی کے توسط سے نافذ کر رہی ہے تاکہ ملک میں روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

اس اسکیم کے تحت آؤٹ سورس ایجنسیوں کے ذریعے 100 فیصد فزیکل تصدیق کی جائے گی تاکہ یہ تعین کیا جاسکے کہ پی ایم ای جی پی کے تحت مالی اعانت سے چلنے والا مائیکرو یونٹ 24 سے 36 ماہ کی منظوری کے بعد واقعی قائم ہے اور چلایا جاتا ہے۔ یہ انکشاف ہوا ہے کہ فزیکل تصدیق کے دوران منظور شدہ کل یونٹوں کا 85 فیصد کام کر رہا ہے۔

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں وزارت تارکین وطن کارکنوں کے ساتھ ساتھ سب کے لیے روزگار کے مواقع کو بہتر بنانے کے لیے کے وی آئی سی کے ذریعے مندرجہ ذیل اقدامات کر رہی ہے:

  1. پی ایم ای جی پی کے تحت 17.44 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرنے والے 214495 یونٹس کے قیام کے لیے گذشتہ تین برسوں میں مارجن منی سبسڈی کے طور پر 6209.62 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے ہیں۔
  2. پی ایم ای جی پی کے تحت قائم کردہ اداروں کی بقا کے لیے تکنیکی، مالیاتی اور مارکیٹنگ پروفیشنلز کی خدمات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔
  • iii. 1 کروڑ روپے تک کے دوسرے قرض فراہم کیے جاتے ہیں جن پر 15 فیصد سے 20 فیصد تک سبسڈی دی جاتی ہے تاکہ پی ایم ای جی پی/مدرا یونٹس کی توسیع کی جاسکے۔
  • iv. کے وائی آئی سی نے پی ایم ای جی پی اور دیگر کھادی اور دیہی صنعتی مصنوعات کے لیے آن لائن مارکیٹنگ کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک ای کامرس پورٹل تیار کیا ہے۔
  1. زرعی اور دیہی صنعتوں میں روزگار فراہم کرنے کے لیے شہد کی مکھی پالنے/شہد مشن کے تحت 685 کسانوں کو، اور کمھار ششکتی کرن پروگرام کے تحت تقریباً 1000 کمھاروں کو تربیت دی گئی ہے۔ انھیں شہد کی مکھیاں اور مٹی کے برتن بنانے والے یونٹ فراہم کیے گئے ہیں۔

ان کے علاوہ حکومت نے کوویڈ-19 وبا کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے صنعتوں اور ایم ایس ایم ایز سمیت معاشرے کے تمام طبقات کے لیے 20 لاکھ کروڑ روپے کے جامع پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ ایم ایس ایم ایز اور ان کی موجودہ حیثیت سے متعلق اعلانات درج ذیل ہیں :

  1. بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے لیے ایمرجنسی کریڈٹ لائن: حکومت 23 مئی 2020 سے ضمانت کے بغیر قرض کے لیے 300,000 کروڑ کا فنڈ جاری کیا ہے جس سے ممکنہ طور پر 45 لاکھ ایم ایس ایم ای یونٹس کو فائدہ ہوگا۔ 02.07.2021 تک 2.73 لاکھ کروڑ روپے قرض کی منظوری دی گئی ہے۔
  2. دباؤ والی بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو 20,000 کروڑ روپے کا ثانوی قرض: 17.07.2021 تک 75.82 کروڑ روپے کی مالیت کی 715 ضمانتیں منظور کی گئی ہیں۔
  • iii. 200 کروڑ روپے تک کی سرکاری خریداری کے لیے کوئی عالمی ٹینڈر نہیں ہوگا۔
  • iv. بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے واجبات کی ادائیگی: حکومت نے سرکاری اداروں اور سی پی ایس ایز کو ہدایت کی ہے کہ وہ بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے واجبات 45 دن کے اندر ادا کریں۔ مئی 2020 سے 26.07.2021 تک ایم ایس ایم ایز کو 55863.30 کروڑ روپے ادا کیے گئے ہیں۔

یہ معلومات بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

****

U. No. 7188

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)



(Release ID: 1740626) Visitor Counter : 148


Read this release in: English , Telugu