صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ – 19 ٹیکہ کاری کی تازہ صورت حال


ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو48.03 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں فراہم کی گئی ہیں

ریاستوں ؍ ،مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور اسپتالوں کے پاس اب بھی 2.92 کروڑ سے زیادہ ڈوز موجود ہیں اور ان کا استعمال نہیں ہوا ہے، جنہیں لگایا جانا باقی ہے

Posted On: 30 JUL 2021 11:00AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ، 30؍جولائی 2021

مرکزی حکومت ملک بھرمیں کووڈ -19ٹیکہ کاری مہم کی رفتارکو تیز کرنے اوراس دائرہ کارکو وسعت دینے کے لئے پابندعہد ہے ۔ کووڈ -19ٹیکہ کاری مہم کو عام کرنے کے تیسرے مرحلے کی شروعات 21جون ، 2021کو کی گئی تھی۔ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مزید ویکسین اورقبل ازوقت ویکسین کی فراہمی کے ذریعہ ٹیکہ کاری مہم کو بہتربنایاگیاہے تاکہ یہ ریاستیں اورمرکز کے زیرانتظام علاقے بہترطورپر منصوبہ بندی کرسکیں ، اسی کے ساتھ ساتھ ویکسین کی فراہمی کے سلسلے کومتوازن بناسکیں ۔

ملک گیرٹیکہ کاری مہم کے ایک حصے کے طورپر ، ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو کووڈ کے ٹیکہ مفت فراہم کراکے مرکزی حکومت ان کی مدد کرتی رہی ہے ۔ کووڈ -19ٹیکہ کاری مہم کافائدہ عوام الناس تک پہنچانے کے نئے مرحلے میں ، مرکزی حکومت ملک کے اندرویکسین تیارکرنے والی کمپنیوں کے ذریعہ تیارکردہ خوراکوں کو ان سے خریدکر ان کا 75فیصد (مفت ) حصہ ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو فراہم کرارہی ہے۔

 

ویکسی نیشن خوراکیں

 

(As on 30 July 2021)

 

سپلائیڈ

 

48,03,97,080

پائپ لائن میں

 

71,16,720

کھپت

 

45,27,93,441

 

دستیاب بیلنس

 

2,92,65,015

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اب تک ریاستوں ؍مرکزکے زیرانتظام علاقوں کو تمام وسائل کا استعمال کرتے ہوئے ویکسین کی 48.03کروڑسے زیادہ (480397080) خوراکیں مہیاکرائی گئی ہیں ، اور مزید7116720 خوراکیں روانگی کے لئے تیارہیں ۔

آج صبح 8بجے تک موصول ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق ، فراہم کردہ خوراکوں میں سے مجموعی طورپر 452793441  خوراکیں استعمال کی جاچکی ہیں ، جن میں ضائع ہونے والی تعداد بھی شامل ہے ۔

ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور اسپتالوں کے پاس اب بھی2.92 کروڑ سے زیادہ (29265015) ڈوز موجود ہیں اور ان کا استعمال نہیں ہوا ہے، جنہیں لگایا جانا باقی ہے۔

 

 (ش ح۔س ک ۔م ش)

U-7221



(Release ID: 1740605) Visitor Counter : 191