صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ – 19 ٹیکہ کاری کی تازہ صورت حال


ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 47.48 کروڑ سے زیادہ ویکسین ڈوز فراہم کی گئی ہیں

ریاستوں ؍ ،مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور اسپتالوں کے پاس اب بھی 2.88 کروڑ سے زیادہ ڈوز موجود ہیں اور ان کا استعمال نہیں ہوا ہے، جنہیں لگایا جانا باقی ہے

Posted On: 29 JUL 2021 10:47AM by PIB Delhi

نئی دہلی،29؍ جولائی  : مرکزی حکومت ملک بھرمیں کووڈ -19ٹیکہ کاری مہم کی رفتارکو تیز کرنے اوراس دائرہ کارکو وسعت دینے کے لئے پابندعہد ہے ۔ کووڈ -19ٹیکہ کاری مہم کو عام کرنے کے تیسرے مرحلے کی شروعات 21جون ، 2021کو کی گئی تھی۔ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مزید ویکسین اورقبل ازوقت ویکسین کی فراہمی کے ذریعہ ٹیکہ کاری مہم کو بہتربنایاگیاہے تاکہ یہ ریاستیں اورمرکز کے زیرانتظام علاقے بہترطورپر منصوبہ بندی کرسکیں ، اسی کے ساتھ ساتھ ویکسین کی فراہمی کے سلسلے کومتوازن بناسکیں ۔

ملک گیرٹیکہ کاری مہم کے ایک حصے کے طورپر ، ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو کووڈ کے ٹیکہ مفت  فراہم کراکے بھارت حکومت ان کی مدد کرتی رہی ہے ۔ کووڈ -19ٹیکہ کاری مہم کافائدہ عوام الناس تک پہنچانے کے  نئے  مرحلے میں ، بھارتی حکومت  ملک کے اندرویکسین تیارکرنے والی کمپنیوں کے ذریعہ تیارکردہ خوراکوں کو ان سے خریدکر ان کا 75فیصد (مفت ) حصہ ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو فراہم کرائے  گی ۔

ویکسین خوراکیں

(29 جولائی 2021 کو)

 سپلائیڈ

47,48,77,490

پائپ لائن میں

53,05,260

کھپت

44,74,97,240

دستیاب بیلنس

2,88,55,050

 

اب تک ریاستوں ؍مرکزکے زیرانتظام علاقوں کو تمام وسائل کا استعمال کرتے ہوئے ویکسین کی 47.48کروڑسے زیادہ (474877490) خوراکیں مہیاکرائی گئی ہیں ، اور مزید 5305260 خوراکیں روانگی کے لئے تیارہیں ۔

آج صبح 8بجے تک موصول ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق ، فراہم کردہ خوراکوں میں سے مجموعی طورپر  447497240 خوراکیں استعمال کی جاچکی ہیں ، جن میں ضائع ہونے والی تعداد بھی شامل ہے ۔

ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور  اسپتالوں کے پاس  اب بھی  2.88 کروڑ  سے زیادہ  (28855050) ڈوز موجود ہیں اور ان کا  استعمال نہیں ہوا ہے، جنہیں لگایا جانا باقی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- ف ا- ق ر)

U-7167



(Release ID: 1740222) Visitor Counter : 155