امور داخلہ کی وزارت

جموں و کشمیر میں امن و امان کی صورتحال

Posted On: 28 JUL 2021 4:52PM by PIB Delhi

دہشت گردی کے واقعات میں 2019 کے مقابلے میں 2020 کے دوران 59 فیصد اور جون 2020 تک کے مقابلے میں جون 2021 تک 32 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ جموں و کشمیر کے مرکز زیر انتظام علاقے میں دکانیں اور کاروباری ادارے، پبلک ٹرانسپورٹ، سرکاری دفاتر، تعلیمی اور صحت کے ادارے وغیرہ عام طور پر کام کر رہے ہیں۔

حکومت نے دہشت گردی کے خلاف صفر رواداری کی پالیسی اپنائی ہے اور دہشت گرد تنظیموں کے ذریعہ درپیش چیلنجوں سے مؤثر انداز میں نپٹنے کے لیے سیکیورٹی کو مضبوط بنانے، ملک دشمن عناصر کے خلاف قانون پر سختی سے عمل درآمد کرنے، تیز تر گھیرا بندی اور تلاش آپریشن جیسے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز ان افراد پر بھی گہری نظر رکھتی ہیں جو دہشت گردوں کو مدد فراہم کرتے ہیں اور ان کے خلاف کاروائی کرتے ہیں۔ حکومت نے نوجوانوں کو قومی دھارے میں رکھنے کے لیے پالیسیوں کی مستقل حوصلہ افزائی کی ہے، جن میں عسکریت پسندی سے دور رہنے کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنا شامل ہے۔ داخلی سلامتی کو مستحکم کرنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے جموں و کشمیر میں افواج کی مناسب قوت کو تعینات کیا گیا ہے۔

امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیانند رائے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

                                               ******

 

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 7160


(Release ID: 1740172) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Punjabi