امور داخلہ کی وزارت
سمندری طوفان تاؤتے اور یاس کے نتیجے میں ہونے والا جانی اور مالی نقصان
Posted On:
28 JUL 2021 4:50PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 28 جولائی 2021: سمندری طوفان ’تاؤتے‘ نے پانچ ریاستوں خصوصاً گجرات، مہاراشٹر، گوا، کرناٹک، کیرالا اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے دادر اور ناگر حویلی اور دمن اور دیو (ڈی این ایچ اینڈ ڈی ڈی) کو، اور سمندری طوفان ’یاس‘ نے تین ریاستوں خصوصاً اڈیشہ، مغربی بنگال اور جھارکھنڈ کو متاثر کیا۔ متاثرہ ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کی جانب سے موصول ہوئے میمورنڈا/ صورتحال سے متعلق رپورٹوں کے مطابق، رپورٹ کیے گئے نقصانات کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:
(عارضی رپورٹ)
ریاست
|
انسانی جانوں کا اتلاف
|
گھروں/جھوپڑیوں کا نقصان
|
مویشیوں کا نقصان
|
کاٹی گئی فصل کا متاثرہ علاقہ (ہیکٹیئر میں)
|
ماہی گیروں کی کشتیوں اور جالوں کا نقصان
|
گجرات – سمندری طوفان ’تاؤتے ‘
|
67
|
88,910
|
8629
|
149270
|
475 کشتیاں
|
مہاراشٹر –سمندری طوفان ’تاؤتے‘
|
22
|
44,091
|
34
|
16787
|
1215 ۔ کشتیاں اور 21836۔ جال
|
ڈی این ایچ اور دمن اور دیو – سمندری ’طوفان‘
|
1
|
1,203
|
4
|
51.22
|
29 – کشتیاں
|
گوا – سمندری طوفان ’تاؤتے‘
|
3
|
2,004
|
160
|
227
|
--
|
کرناٹک – سمندری طوفان ’تاؤتے‘
|
6
|
473
|
2
|
215.23
|
263 – کشتیاں اور 324 – جال
|
کیرالا– سمندری طوفان ’تاؤتے‘
|
11
|
5,034
|
91
|
24433
|
125 – کشتیاں اور 282 – جال
|
اڈیشہ – سمندری طوفان ’یاس‘
|
3
|
18,094
|
72
|
5672.99
|
40 – کشتیاں اور 14 – جال
|
مغربی بنگال – سمندری طوفان ’یاس‘
|
--
|
تقریباً 3 لاکھ
|
11740
|
170891
|
4353 – کشتیاں اور 18708 – جال
|
جھارکھنڈ – سمندری طوفان ’یاس‘
|
4
|
1,508
|
3
|
74.94
|
--
|
ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی اصل ذمہ داری ریاستی حکومتوں کی ہے۔ ان کی کوششوں کو تقویت بہم پہنچانے کے لئے،نوٹیفائیڈ قدرتی آفات کے تحت لازمی قرار دی گئی راحتی انتظام کاری کے لئے وضع کیے گئے طریقہ کار کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ (این ڈی آر ایف) اور ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ (ایس ڈی آر ایف) کے لئے متاثرہ ریاستوں کو مالی تعاون فراہم کرایا جاتا ہے۔
میمورنڈمز/ مطالبات کے لئے گوا، کیرالا اور جھارکھنڈ جیسی ریاستی حکومتوں سے مالی امداد سے متعلق درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔ مختلف ریاستوں کی جانب سے مالی امداد کے لیے درخواست کی گئی ہے، ان ریاستوں میں مہاراشٹر -92.37 کروڑ، کرناٹک – 10.89 کروڑ، مغربی بنگال – 4522 کروڑ روپئے، گجرات – 9836.01 کروڑ روپئے اور ڈی این ایچ اینڈ ڈی ڈی – 56.53 کروڑ روپئے، شامل ہیں۔ اڈیشہ حکومت نے راحتی اقدامات کے لئے کسی بھی طرح کی مالی امداد حاصل نہیں کی ہے۔
سمندری طوفان تاؤتے اور یاس کے بعد ضروری راحتی انتظام کاری کے لئے مرکزی حکومت نے این ڈی آر ایف سے پیشگی طور پر گجرات کے لئے 1000 کروڑ روپئے، اڈیشہ کے لئے 500 کروڑ روپئے، مغربی بنگال کے لئے 300 کروڑ روپئے، جھارکھنڈ کے لئے 200 کروڑ روپئےکے بقدر اضافی مالی تعاون جاری کیا ۔ اس کے علاوہ، مرکزی حکومت نے 2021۔22 کے لئے ، 29 اپریل 2021 کو ، سمندری طوفان سے متاثرہ ریاستوں سمیت تمام ریاستوں کو پیشگی طور پر، 8873.60 کروڑ روپئے کے بقدر ایس ڈی آر ایف کے مرکزی شیئر کی پہلی قسط جاری کی۔
کابینہ سکریٹری کے زیر قیادت قومی بحران انتظام کاری کمیٹی (این سی ایم سی) بڑی قدرتی آفات کے دوران متاثرہ ریاستوں اور مرکزی وزارتوں / ایجنسیوں کے ساتھ صورتحال کی جانچ اور تعاون فراہم کرتی ہے۔ بھارتی موسمیاتی محکمہ (آئی ایم ڈی) متاثرہ/ممکنہ طور پر متاثرہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لئے باقاعدہ اور ٹھیک ٹھیک پیشگوئی اور انتباہی بلیٹن جاری کرتا ہے۔
قومی تباہ کاریوں کی مؤثر انتظام کاری کے لئے فوری ردعمل اور مناسب تیاری کے لئے ملک میں قومی، ریاستی اور ضلعی سطحوں پر بہتر طور پر قائم ادارہ جاتی میکنزم موجود ہیں۔ مرکزی حکومت نے ایک زبردست پیشگی انتباہی نظام قائم کیا ہے اور موسمی پیشگوئی کی درستگی میں غیر معمولی طور پر بہتری پیدا کی ہے۔ عوام کے درمیان بیداری پیدا کرنے کے لئے باقاعدہ طور پر مشقیں اور بیداری پیدا کرنے سے متعلق پروگراموں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
مرکزی اور ریاستی حکومت کے ذریعہ کیے گئے اقدامات نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے متعلق طور طریقوں، تیاریوں، بچاؤ اور ردعمل میکنزم کو غیر معمولی طور پر بہتر بنایا ہے جس کے نتیجے میں ملک میں سمندری طوفانوں سمیت قدرتی آفات کے دوران ہونے والے نقصانات میں خاطر خواہ تخفیف رونما ہوئی۔ اس کے علاوہ، ڈایزسٹر مینجمنٹ کو مضبوط بنانا حکومت کا ایک مسلسل جاری رہنے والا اور تغیر پذیر عمل ہے۔
یہ اطلاع وزارت داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیہ نند رائے کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب کے تحت دی گئی۔
*****
ش ح ۔اب ن
U:7153
(Release ID: 1740162)
Visitor Counter : 163