کانکنی کی وزارت

نیشنل منرل ایکسپلوریشن ٹرسٹ –ملک میں معدنیاتی کھوج کی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مصروف

Posted On: 28 JUL 2021 2:56PM by PIB Delhi

نیشنل منرل ایکسپلوریشن ٹرسٹ کا قیام کانکنی اور معدنیات (ترقی اور ضابطہ بندی)ترمیمی قانون 2015کی دفعہ 9سی (1)کے ذریعے فراہم کردہ اختیارات پر عمل کرتے ہوئے بتاریخ 14 ا گست 2015ء کو عمل میں لایا گیا، جس کا مقصد معدنیاتی کھوج کو لے کر سرگرمیوں کو بڑھاوا دینا ہے۔

نیشنل منرل ایکسپلوریشن ٹرسٹ قانون 14 اگست 2015ء کو نوٹیفائی کیا گیاتھا، جس میں بعد ازاں ترمیم کی گئی تھی اور نیشنل منرل ایکسپلوریشن ٹرسٹ (ترمیم شدہ)ایکٹ 2018کو 7مارچ 2018ء کو نوٹیفائی کیا گیا۔

اب کانکنی اور معدنیات (ترقی و ضابطہ بندی)ترمیمی قانون 2021 میں حالیہ ترمیم کے مطابق نوٹیفکیشن نمبر -18(ای)بتاریخ 28 مارچ 2021ء کے تحت این ایم ای ٹی کو ’’غیر منافع بخش خود مختار ادارے‘‘کی شکل دی جاچکی ہے۔

ٹرسٹ کا مقصد حکمت عملی پر مبنی اہم معدنیات کو اولیت دے کر خصوصی جائزہ اور منصوبوں کی شناخت ، تحقیق ،  فائدہ اٹھانے کےلئے ڈیزائن کئے گئے کوئلہ اور غیر کوئلہ معدنیات کے لئے علاقائی سطح پر اور وسیع کھوج کے لئے جمع کئے گئے فنڈ کا استعمال کرناہے۔ اس کے علاوہ گہرائی میں یا چھپے ہوئے معدنیات کا پتہ لگانا، زمینی عرضیاتی اور ہوائی سروے کی سہولت اور عرضیاتی سائنس سے متعلق امکانی شعبوں اور باقی ماندہ ہندوستان کے علاقوں میں عرضیاتی  کیمیائی سروے کی سہولت فراہم کرنا ، صلاحیت سازی کے پروگراموں کے انعقاد میں لگے ہوئے ملازمین کی تکنیکی صلاحیت میں اضافہ کرنےیا تحقیق و تلاش میں لگے ہوئے افراد کی اہلیت کو بڑھاوا دینا اور ہندوستان کے معدنیاتی وسائل کے تحفظ ، ترقی اور غیر ضروری طورپر معدنیاتی وسائل کے استعمال کوروکنے جیسے امور شامل ہیں۔

اب تک 22 ریاستوں کے 600اضلاع میں ڈی ایم ایف قائم کئے جاچکے ہیں۔

ایم ایم ڈی آر ایکٹ 1957کو ایم ایم ڈی آر ترمیمی ایکٹ 2015ء کے ذریعے ترمیم کیا گیا تھا، جسے 27مارچ 2015ء کو نوٹیفائی کیاگیا اور جو 12 جنوری 2015ء سے نافذ ہوچکا ہے۔مذکورہ ایکٹ کے التزامات کو لاگو کرنے کے لئے ایم ایم ڈی آر ترمیمات ایکٹ 2015 کے تحت درج ذیل قوانین بنائے گئے ہیں:

  1. معدنیات (معدنیاتی اشیاء کے شواہد)ایکٹ 2015۔
  2. معدنیات (نیلامی)ایکٹ 2015۔
  3. معدنیات (غیر –خصوصی کھوج پرمٹ) ایکٹ 2015۔
  4. نیشنل منرل ایکسپلوریشن ٹرسٹ ایکٹ 2015۔
  5. کانکنی اور معدنیات (ضلع معدنیاتی فاؤنڈیشن میں تعاون)ایکٹ 2015
  6. معدنیات (سرکاری کمپنی کے ذریعے کانکنی)ایکٹ 2015۔
  7. معدنیات (نیو کلیائی اور ہائیڈرو کاربن توانائی کے علاوہ)رعایتی ایکٹ ،2016۔
  8. معدنیات (اختیاراتی مقاصد کے لئے نیلامی کے توسط سے یا دستیاب کرائے گئے کانکنی پٹے کی منتقلی) ایکٹ 2016۔
  9. نیوکلیائی معدنیات رعایتی ایکٹ ،2016۔
  10. معدنیاتی تحفظ اور ترقی ایکٹ 2017۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں کانکنی ، کوئلہ اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے دی۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 7142)


(Release ID: 1740156) Visitor Counter : 186


Read this release in: English , Kannada