امور داخلہ کی وزارت

بین ریاستی سرحدی تنازعہ

Posted On: 27 JUL 2021 4:54PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،27 جولائی ،2021   / دستیاب معلومات کے مطابق سرحدوں کے طے کیے جانے اور ہریانہ – ہماچل پردیش ، مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ – ہماچل پردیش، مہاراشٹر – کرناٹک، آسام – اروناچل پردیش، آسام – ناگالینڈ اور آسام – میگھالیہ اور آسام – میزورم پر دعوے اور دعووں کے جوابات سے پیدا سرحدی تنازعات ہیں۔

کبھی کبھی ہونے والے مظاہروں اور تشدد کے واقعات  کی خبریں کچھ متنازعے سرحدی علاقوں سے ملتی رہتی ہیں۔

مرکزی حکومت کا طریقۂ کار لگاتار یہ رہتا ہے کہ بین ریاستی تنازعات کو متعلقہ ریاستی سرکاروں کے تعاون سے ہی حل کیا جاسکتا ہے اور یہ کہ مرکزی حکومت باہمی مفاہمت کے جذبے کے ساتھ کسی تنازعہ کے قابل قبول حل کے لیے ایک ثالث کا کردار ادا کرتی ہے۔

یہ جانکاری داخلی امور کے وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے لوک سبھا میں آج ایک سوال کے تحریری جوایب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –7105



(Release ID: 1740151) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Punjabi