امور داخلہ کی وزارت
بہار کے لیے سیلاب ریلیف
Posted On:
27 JUL 2021 4:59PM by PIB Delhi
نئی دہلی،27 جولائی ،2021 / قدرتی آفت کے بندوبست کی ذمہ داری ریاستی سرکار کی ہے۔ متعلقہ ریاستی سرکار قدرتی آفات کے پیش نظر جس میں سیلاب بھی شامل ہے قدرتی آفات کے ریاستی فنڈ سے راحت اقدامات کرتی ہے۔ قدرتی آفات سے متعلق کارروائی کے قومی فنڈ سے اضافی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ یہ مدد اس وقت دی جاتی ہے جب قدرتی آفت شدید نوعیت کی ہو اور یہ مدد مقررہ طریق کار کے تحت دی جاتی ہے جس میں سیلاب سمیت کسی بھی نوٹیفائڈ قدرتی آفت کی وجہ سے ہونے والے نقصان کے جائزے کے لیے بین وزارتی مرکزی ٹیم کی تعیناتی بھی شامل ہے۔
سال 21-2020 کے دوران 15 آئی ایم سی ٹی بہار سمیت مختلف ریاستوں کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورہ کرنے کے لیے مقرر کی گئی تھیں۔ البتہ رواں سال 21-2020 کے دوران بہار سمیت کسی بھی ریاست سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے آئی ایم سی ٹی کی تعیناتی کے لیے ابھی تک کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔
تاہم، مرکزی حکومت نے سال 21-2020 کے دوران سیلاب ریلیف اقدامات کے لیے بہار سرکار کو این ڈی آر ایف سے 1255.27 کروڑ روپے کی رقم جاری کی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ 1416 کروڑ روپے کی ایک رقم بہار سرکار کے لیے سال 21-2020 کے لیے ایس ڈی آر ایف کے مرکزی حصے کے طور پر جاری کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ ایس ڈی آر ایف کے مرکزی حصے کی پہلی قسط جو 566.40 کروڑ روپے کی ہے بہار سرکار کو پیشگی طور پر 31 اپریل ، 2021 کو جاری کی گی تھی۔
یہ جانکاری داخلی امور کے وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے لوک سبھا میں آج ایک سوال کے تحریری جوایب میں دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح
U –7107
(Release ID: 1740148)
Visitor Counter : 169