مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

گزشتہ دو برس میں پردھان منتری آواس یوجنا- شہری کے تحت اقتصادی طور پر کمزور طبقے کے لئے 37.57 لاکھ مکانات کو منظوری دی گئی

Posted On: 28 JUL 2021 3:05PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 28 جولائی 2021: گزشتہ دو برس کے دوران پردھان منتری آواس یوجنا۔ شہری (PMAY-U) کے تحت 37.57 لاکھ مکانات اقتصادی طور پر کمزور طبقے (EWS) کے لئے منظور کئے گئے۔ یہ تین زمروں کے تحت منظور کئے گئے جن میں ’اِن سیتو‘ جھگی جھوپڑیوں کی ازسرنو تعمیر(ISSR)، ساجھیداری میں سستے مکانات کی تعمیر(AHP) اور مستفدین کے ذریعہ انفرادی مکانات کی تعمیر یا اضافہ (BLC) شامل ہیں۔ ان میں سے 28.99 لاکھ۔ تعمیر کے لئے ہیں اور 18.50 مکانات مکمل ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ قرضوں سے منسلک سبسڈی کے فائدہ اٹھاچکے ہیں۔

ISSR اور AHP کے تحت EWS زمرے کے لئے سستے مکانات کی تعمیر کے لئے نجی شراکتداری حاصل کی گئی ہے اور CLSS زمرے کے تحت ہاؤسنگ لون پر سود کی سبسڈی دی گئی ہے۔

سستے مکانات کی فراہمی میں اضافے کے لئے مرکزی حکومت نے کئی اقدامات کئے ہیں مثلا سستے مکانات کی تعمیر کے لئے بنیادی ڈھانچے کے تحت سستے قرضوں کی فراہمی، سستے مکانات کی تعمیر کے پروجیکٹوں میں زیر تعمیر مکانات کے لئے اشیاء اور خدمات کے ٹیکس میں کمی کرکے آٹھ فی صد سے ایک فیصد کرنا، مذکورہ مکانات کی تعمیر کے لئے ترجیحی سیکٹر کے قرضوں کو 28 لاکھ روپے سے بڑھا کر 35 لاکھ روپے کرنا اور غیر میٹرو علاقوں میں 20 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کرنا، نیشنل ہاؤسنگ بینک میں سستے مکانات کی تعمیر، سستے ہاؤسنگ فنڈ کا قیام، ڈیڑھ لاکھ روپے کی اضافی انکم ٹیکس چھوٹ اور میٹرو میں سیکشن 80- ون بی اے کا دائرہ بڑھا کر 30 سے 60 مربع میٹر اور غیر میٹرو شہروں میں 60 سے بڑھا کر 90 کرنا ۔

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت میں وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔

****

 

ش ح۔ رف ۔ س ا

U. No: 7136

 



(Release ID: 1740142) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Punjabi , Tamil , Malayalam