زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
کسان پرو ڈیوسر تنظیمیں (ایف پی او)
Posted On:
27 JUL 2021 6:50PM by PIB Delhi
نئی دہلی،27؍ جولائی : بھارت سرکار نے 10 ہزار کسان پرو ڈیوسر تنظیموں ( ایف پی او) کی تشکیل اور فروغ کے لئے مرکزی زمرے کی ایک اسکیم کو منظوری دی ہے اور اس کا آغاز کیا ہے، تاکہ 6865 کروڑ روپے کے مجموعی بجٹ سے 28-2027 تک 10 ہزار نئے ایف پی او کی تشکیل دی جاسکے اور انہیں فروغ دیا جاسکے۔
اسکیم کے تحت ایف پی او کی تشکیل اور فروغ پرڈیوز کلسٹر ایریا اپروچ اور اسپیشلائزڈ کموڈیٹی بیسڈ اپروچ پر مبنی ہے۔ کلسٹر پر مبنی نقطہ نظر کو اپناتے وقت ایف پی او کی تشکیل کی خاص توجہ ’ایک ضلع ایک پیداوار‘ پر ہوگی ۔
ابتداً فی بلاک ایک ایف پی او الاٹ کیا گیا ہے۔ اب تک مجموعی طور پر ایف پی او کی تشکیل کے لئے تنقیدی ایجنسیوں کو مجموعی طور پر 4465 نئے ایف پی او پروڈیوز کلسٹر الاٹ کئے گئے ہیں، جن میں سے مجموعی طور پر 632 ایف پی او رجسٹرڈ کرائے جاچکے ہیں۔
مہاراشٹر زرعی مسابقتی پروجیکٹس (ایم اے سی پی) کے تحت پی سی ؍ ایف سی ایس سی کے توسط سے مارکیٹ کےعمل میں لائی گئی زرعی مصنوعات میں اضافے کے متعلق اِمپیکٹ اسٹڈی 7 کے عنوان سے تیار کی گئی پرائز واٹر ہاؤس کوپرس (ای ڈبلیو سی) کی ایف پی او اجزاء سے متعلق تجزیاتی رپورٹ کے مطابق درج ذیل اہم نکات سامنے آئے۔ (1) کسان پیداواری کمپنیوں (ایف پی سی) کے ذریعے فروخت کے نتیجے میں اراکین کو 22 فیصد زیادہ قیمت ملی، (2) دوسرے چینلوں کے مقابلے مارکیٹنگ کی لاگت 31 فیصد کم رہی، (3) 28 فیصد اراکین نے پی سی سے اِن پُٹ خریدے، جس کا نتیجہ خالص 1384 روپے فی ایکڑ کی بچت کی شکل میں بر آمد ہوا۔
آندھرا پردیش حکومت کی اطلاع کے مطابق آندھرا پردیش میں 2020 تک مجموعی طور پر 852 ایف پی او کی تشکیل عمل میں آچکی ہے۔
ایف پی او کی تشکیل اور فروغ سے متعلق مرکزی شعبے کی اسکیم کے تحت تین سال کی مدت کے لئے فی ایف پی او 18 لاکھ تک کی مالی مدد کا التزام کیا گیا ہے، تاکہ ایف پی او بندو بست پر آنے والی لاگت کی تکمیل ہو سکے۔ نئی ایف پی او اسکیم کے تحت زراعت اور کسانوں کی بہبود کا محکمہ ایف پی او کی تشکیل اور فروغ کی خاطر تنفیذی ایجنسیوں کو پیشگی رقم جاری کرتا ہے۔ اب تک سبھی تنفیذی ایجنسیوں کو 249.08 کروڑ روپے جاری کئے جا چکے ہیں۔
اسمال فارمرس ایگری بزنس کنسورشیم (ایس ایف اے سی) کے ذریعے دی گئی اطلاع کے مطابق 21-2020 کے دوران آندھرا پردیش میں 4 ایف پی سی او 31.22 لاکھ روپے کی ایکویٹی گرانٹ دی گئی۔
سال 2020 کے لئے پروڈیوسرکمپنیوں کی تفصیل، ریاست وار
ریاست
|
پروڈیوسر کمپنیوں کی تعداد
|
آندھرا پردیش
|
147
|
اروناچل پردیش
|
15
|
اسام
|
87
|
بہار
|
221
|
چنڈی گڑھ
|
1
|
چھتیس گڑھ
|
32
|
دہلی
|
7
|
گجرات
|
108
|
ہریانہ
|
257
|
ہماچل پردیش
|
7
|
جموں وکشمیر
|
10
|
جھار کھنڈ
|
70
|
کرناٹک
|
195
|
کیرالہ
|
53
|
مدھیہ پردیش
|
237
|
مہاراشٹر
|
1950
|
منی پور
|
26
|
میگھالیہ
|
1
|
میزو رم
|
4
|
ناگالینڈ
|
6
|
اڈیشہ
|
177
|
پڈو چیری
|
1
|
پنجاب
|
13
|
راجستھان
|
114
|
تمل ناڈو
|
241
|
تلنگانہ
|
119
|
تری پورہ
|
8
|
اتر پردیش
|
654
|
اتراکھنڈ
|
14
|
مغربی بنگال
|
184
|
کُل میزان
|
4959
|
یہ اطلاع زراعت کے اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- م م- ق ر)
U-7121
(Release ID: 1739860)
Visitor Counter : 243