صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ - 19 ٹیکہ کاری کی تازہ ترین صورت حال


ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقو ں کو 46.23کروڑسے زیادہ ویکسین کی خوراکیں
مہیاکرائی گئیں

ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں اور اسپتالوں کے پاس ابھی بھی غیراستعمال شدہ ریکسین کی خوراکیں 2.18کروڑسے زیادہ تعداد میں موجود ہیں ، جنھیں مریضوں کو دیاجاسکتاہے

Posted On: 28 JUL 2021 10:18AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی28؍جولائی:مرکزی حکومت ملک بھرمیں کووڈ -19ٹیکہ کاری مہم کی رفتارکو تیز کرنے اوراس دائرہ کارکو وسعت دینے کے لئے پابندعہد ہے ۔ کووڈ -19ٹیکہ کاری مہم کو عام کرنے کے تیسرے مرحلے کی شروعات 21جون ، 2021کو کی گئی تھی۔ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مزید ویکسین اورقبل ازوقت ویکسین کی فراہمی کے ذریعہ ٹیکہ کاری مہم کو بہتربنایاگیاہے تاکہ یہ ریاستیں اورمرکز کے زیرانتظام علاقے بہترطورپر منصوبہ بندی کرسکیں ، اسی کے ساتھ ساتھ ویکسین کی فراہمی کے سلسلے کومتوازن بناسکیں ۔

ملک گیرٹیکہ کاری مہم کے ایک حصے کے طورپر ، ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو کووڈ کے ٹیکہ بلاقیمت فراہم کراکے حکومت ہند ان کی مدد کرتی رہی ہے ۔ کووڈ -19ٹیکہ کاری مہم کافائدہ عوام الناس تک پہنچانے کے تیسرے مرحلے میں ، حکومت ہند ملک کے اندرویکسین تیارکرنے والی کمپنیوں کے ذریعہ تیارکردہ خوراکوں کو ان سے خریدکر ان کا 75فیصد حصہ ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو فراہم کرانے جارہی ہے ۔

.

 

ویکسین کی خوراکیں

 

(28جولائی ، 2021کے مطابق )

 

سپلائیڈ

 

46,23,27,530

 

پائپ لائن میں

 

1,20,70,820

 

کھپت

 

44,29,95,780

 

دستیاب بیلنس

 

 

2,18,10,422

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اب تک ریاستوں /مرکزکے زیرانتظام علاقوں کو تمام وسائل کا استعمال کرتے ہوئے ویکسین کی 46.23کروڑسے زیادہ (462327530)خوراکیں مہیاکرائی گئی ہیں ، اور مزید 12070820خوراکیں روانگی کے لئے تیارہیں ۔

آج صبح 8بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق ، فراہم کردہ خوراکوں میں سے مجموعی طورپر 442995780خوراکیں استعمال کی جاچکی ہیں ، جن میں ضائع ہونے والی تعداد بھی شامل ہے ۔

ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں اور اسپتالوں کے پاس ابھی بھی غیراستعمال شدہ ریکسین کی خوراکیں 2.18کروڑسے زیادہ (21810422)تعداد میں موجود ہیں ، جنھیں مریضوں کو دیاجاسکتاہے

************

 

ش ح۔ س ب۔ع آ

U NO. 7110



(Release ID: 1739774) Visitor Counter : 202