کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

دواساز کمپنیوں کے لئے پیداواریت سے مربوط ترغیباتی اسکیم نے 6 برس کے عرصے کے دوران 196000 کروڑ روپئے کی برآمداتی مضمرات کی اندازہ کاری کی ہے تخمینہ کے مطابق یہ اسکیم 20000 راست اور 80000 غیر راست ملازمتوں کے مواقع پیدا کرے گی


یہ اسکیم افزوں فروخت کی 10 فیصد ترغیباتی شرح پر پیٹنٹ اور اعلیٰ قدروقیمت کی حامل ادویہ کی تیاری کے لئے ترغیب فراہم کرتی ہے

Posted On: 27 JUL 2021 4:10PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 27جولائی 2021: حکومت نے 24 فروری 2021 کو دواساز کمپنیوں کے لئے پیداواریت سے مربوط ترغیباتی اسکیم کو منظوری دی تھی جسے 03 مارچ 2021 کو گزٹ میں نوٹیفائی کیا گیا تھا۔ اسکیم سے متعلق تفصیلات کے حامل آپریشنل رہنما خطوط، جن میں ایپلی کیشنز تیار کرنے کے طریقہ کار کا ہر ایک پہلو شامل ہے، یکم جون 2021 کو جاری کیے گئے۔ یہ آپریشنل رہنما خطوط محکمہ کی ویب سائٹ اور https://pharmaceuticals.gov.in/schemes سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

اِس اسکیم نے ، اُس اسکیم کے تحت جس میں اعلیٰ قدروقیمت کی حامل مصنوعات بھی شامل ہیں، مصنوعات کے تمام تر زمروں میں 6 برس کی مدت کے دوران 196000 کروڑ روپئے کے بقدر برآمداتی پیداواری مضمرات کی اندازہ کاری کی ہے ۔

پی ایل آئی اسکیم نے ، اسکیم کی مدت کے دوران شعبے میں نمو کے نتیجے میں تقریباً 15000 کروڑ روپئے کے بقدر سرمایہ کاری مضمرات اور 20000 راست اور 80000 غیر راست روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے مضمرات کی اندازہ کاری کی ہے۔

بھارتی برآمدات کے اہم عنصر کے تحت فی الحال کم قدروقیمت کی حامل جینرک ادویہ ہی شامل ہیں۔ جہاں تک پیٹنٹ ادویہ کا تعلق ہے، انہیں درآمد اور اندرونِ ملک تیار بھی کیا جاتا ہے۔ یہ اسکیم 10 فیصد کے بقدر افزوں فروخت کی ترغیباتی شرح پر پیٹنٹ  اور اعلیٰ قدروقیمت کی حامل ادویہ کی پیداواریت کے لئے ترغیب فراہم کرتی ہے، جو کہ اسکیم کے تحت مصنوعات کے زمروں میں سب سے اعلیٰ ہے۔

یہ معلومات کیمیکلز اور فرٹیلائزرس کے مرکزی وزیر جناب من سکھ منڈاویہ کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت فراہم کرائی گئی۔

 

*****

ش ح ۔اب ن

U:7080



(Release ID: 1739737) Visitor Counter : 136


Read this release in: English , Punjabi