امور داخلہ کی وزارت

دیشا بل

Posted On: 27 JUL 2021 4:52PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 27 جولائی 2021: آندھرا پردیش دیشا( عورتوں اور بچوں کے خلاف مخصوص جرائم کے لئے خصوصی عدالتیں) بل 2020 صدر جمہوریہ کی منظوری کے لئے موصول ہوا ہے۔ قاعدے کے مطابق ریاستوں سے صدر جمہوریہ کی منظوری کے لئے موصول ہونے والے بلوں پر متعلقہ وزارتوں/ محکموں کے ذریعہ صلاح ومشورہ کیا جاتا ہے۔ اسی کے مطابق متعلقہ وزارتوں/ محکموں کے ساتھ بل پر صلاح ومشورے کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ ان وزارتوں / محکموں کی جانب سے رائے ملنے کے بعد انھیں حکومت آندھرا پردیش کو اس کی وضاحت کے لئے بھیجا گیا ہے۔ ریاستی حکومت سے وضاحت ابھی موصول نہیں ہوئی ہے۔

امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب اجے کمار مشرا نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔

****

ش ح۔ رف ۔ س ا

U. No: 7099

 


(Release ID: 1739734) Visitor Counter : 160


Read this release in: English , Telugu