امور داخلہ کی وزارت

پولیس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ریاستوں کو امداد

Posted On: 27 JUL 2021 4:53PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 27 جولائی 2021: اگرچہ ’پولیس اور عوامی نظم و نسق‘  آئین ہند کے ساتویں شیڈول کے تحت ریاستی موضوعات ہیں، باوجودیکہ حکومتِ ہند پولیس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ریاستوں کو مدد فراہم کرنے والی اسکیم کے تحت مالی اعانت فراہم کرکے پولیس کو جدید بنانے کے لئے ریاستی حکومتوں کی کوششوں کی معاونت کرتی ہے۔ ماقبل اس اسکیم کا نام ماڈرنائزیشن آف پولس فورس(ایم پی ایف) تھا۔ اس اسکیم کے تحت ریاستوں کو آئی این ایس اے ایس رائفلیں اور اے کے سیریز کی رائفلیں جیسے جدید ہتھیاروں؛ بے پائلٹ نگراں طیارے (یو اے وی) سمیت جاسوسی کے ہر نوعیت کے آلات؛ رات میں دیکھنے کی صلاحیت والے آلات؛ سی سی ٹی وی نگراں نظام اور ایسا کیمرہ سسٹم جسے پہنا جا سکتا ہے اور جدید مواصلاتی آلات کے حصول کے علاوہ سیکوریٹی، ٹریننگ، فارنسک، سائبر کرائم اور ٹریفک کی نگرانی کے لئے مرکزی مدد فراہم کی گئی ہے۔ مزیدیہ کہ شمال مشرقی ریاستوں اور بائیں بازو کی انتہا پسندی (ایل ڈبلیو ای) سے متاثر اضلاع میں ’تعمیرات‘ اور ’آپریشنل گاڑیوں کی خریداری‘ کی اجازت ہے۔ ریاستی حکومتیں اپنی تزویراتی ترجیحات اور ضروریات کے مطابق تجاویز کو شامل کرنے کے لئے آزاد ہیں۔

اسکیم کے تحت حکومت کو سال 22-2021 کے لئے مہاراشٹر کا اسٹیٹ ایکشن پلان موصول ہوا ہے اور اس مقصد کے لئے تشکیل کردہ اعلی اختیاری کمیٹی (ایچ پی سی) نے اس کی منظوری دے دی ہے۔ اس اسکیم کے تحت گذشتہ تین سالوں میں حکومت مہاراشٹر کو اعانت مختص اور جاری کرنے کے اعداد و شمار حسب ذیل ہیں:

(روپے کروڑ میں)

سال

اختصاس

ریلیز

2018-19

51.00

9.58

2019-20

47.11

65.98

2020-21

47.11

0.00

سال 19-2018 کے لئے جاری فنڈ میں آرڈیننس فیکٹری بورڈ (او ایف بی) کو اسلحہ کی فراہمی کے لئے جاری کردہ فنڈز اور اسٹوڈنٹ پولیس کیڈٹ پروگرام کے لئے فنڈز بھی شامل ہیں۔ سال 220۔2019 کے لئے جاری فنڈ میں میگا سٹی پولیسنگ ایکشن پلان پر عمل درآمد کیلئے 32.03 کروڑ روپے شامل ہیں۔ ان تین برسوں کے دوران  مختص فنڈ میں سے جاری شدہ رقم پچھلے برسوں کے دوران جاری فنڈ کے سلسلے میں فنڈز کے عدم استعمال/ استعمال کے سرٹیفکیٹس (UCs) کی عدم فراہمی کی وجہ سے مختص رقم سے کم رہی۔

یہ اطلاع مملکتی وزیر داخلہ جناب نتیا نند رائے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

****

ش ح۔ رف ۔ س ا

U. No: 7100

 



(Release ID: 1739731) Visitor Counter : 166


Read this release in: English , Punjabi