کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
ہندوستان راک فاسفیٹک کے دیسی ذخیرے کا پتہ لگائے گا، یہ فرٹیلائزرکی پیداوارمیں ‘آتم نربھر’ بننے کی جانب ایک قدم ہے :مرکزی وزیر برائے کیمیکل وفرٹیلائزر
دیسی خام مال کے ذریعہ فرٹیلائزرزکی پیداواربڑھانے پرتوجہ مرکوز کی جارہی ہے :جناب منسکھ منڈاویا
وزیراعظم جناب نریندرمودی نظریئے کے مطابق فرٹیلائزرکے میدان میں ‘آتم نربھربھارت ’کے ہدف کی حصولی کے لئے تمام محکمے تال میل کے ساتھ کام کررہے ہیں
Posted On:
26 JUL 2021 7:54PM by PIB Delhi
نئی دہلی26؍جولائی:کیمیکل اورفرٹیلائزرزاور صحت وخاندانی بہبود کے مرکزی وزیرجناب منسکھ منڈاویا نے فرٹیلائزرز کی پیداوارکے لئے ملک میں خام مال کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی ۔
اس میٹنگ میں کیمیکل اورفرٹیلائزرکے وزیرمملکت جناب بھگونت کھوبا کے ساتھ ساتھ کیمیکل اورفرٹیلائزرکی وزارت ، کانکنی کی وزارت ،جیولوجیکل سروے آف انڈیا ، نیشنل ریموٹ سینسنگ سینٹراور منرل ایکسپلوریشن کارپوریشن لمیٹڈ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جناب منسکھ منڈاویانے کہا کہ فرٹیلائزردرآمد کرنے میں انحصار میں کمی لانے کے لئے اورتمام فرٹیلائزرز میں ‘آتم نربھرتا’ حاصل کرنے کے لئے ہندوستان پرعزم ہے ۔ انھوں نے کہاکہ معزز وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کے ذریعہ تمام شعبوں میں ‘آتم نربھربھارت ’ بننے کی اپیل کی گئی ہے ۔ فرٹیلائزرز کی پیداوارمیں ‘آتم نربھرتا’ کا ہدف حاصل کرنے کے لئے کیمیکل اور فرٹیلائزرکی وزارت مسلسل کام کررہی ہے اور نئے راستوں کی تلاش کررہی ہے ۔
انھوں نے کہاکہ ‘‘اس ہدف کی حصولی کے لئے ہمیں دیسی خام مال کے ذریعہ فرٹیلائزرکی پیداواربڑھانے کے لئے توجہ مرکوز کرنی ہوگی ۔ موجودہ دورمیں ہم ڈی اے پی اورایس ایس پی کی پیداوارکرنے کے لئے خام مال کے لئے خصوصی طورسے دوسرے ملکوں پر منحصرہیں ۔ 21ویں صدی کے ہندوستان کو درآمدپراپنے انحصارمیں کمی لانے کی ضرورت ہے ۔ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لئے ، ہمیں راک فاسفیٹک اور پوٹاش کے دیسی ذخیروں کا پتہ لگانا ہوگا اوراسے ڈی اے پی ، ایس ایس پی ، این پی کے اور ایم اوپی کو پیداکرنے کے لئے دیسی صنعتوں کو دستیاب کراناہوگا، جس سے ہندوستانی کسانوں کی ضرورتوں کو پوراکیاجاسکے ۔ ’’
انھوں نے کہاکہ یہاں پریہ ذکرکرنا ضروری ہے کہ راک فاسفیٹک ڈی اے پی اور این پی کے فرٹیلائزرکے لئے اہم خام مال ہے ۔ موجودہ دورمیں اس خام مال کے لئے درآمد پرہندوستان کا انحصار 90فیصد ہے ۔ اس کی بین الاقوامی قیمتوں میں غیریقینی صورت حال ہونے سے فرٹیلائزرز کی گھریلوقیمتیں متاثرہوتی ہیں ۔ یہ ملک میں زرعی شعبے کی ترقی اور فروغ میں رکاوٹ پیداکرتاہے ساتھ ہی ہمارے کسانوں پر اضافی بوجھ ڈالتاہے ۔
جناب منڈاویانے یہ بھی کہاکہ مرکزی حکومت ایک عملی منصوبے کے ساتھ تیارہے اورفرٹیلائزربنانے میں استعمال ہونے والے معدنی وسائل کے ذخیرے والی ریاستوں کے ساتھ معنی خیز بات چیت اور غوروخوض کی شروعات کرنے جارہی ہے ۔ جناب منڈاویانے فاسفورائٹ ذخیروں کے کمرشیل سروے کی اہمیت کو اجاگرکیا ۔انھوں نے موجودہ 30لاکھ میٹرک ٹن فاسفورائٹ ذخیرے میں پیداوارکو بڑھاوادینے کی سمت میں تمام ضروری اقدام اٹھانے کی بات کہی ۔ مختلف ریاستوں کو مرکزی حکومت کے ذریعہ 536ملین ٹن فرٹیلائزر معدنی وسائل سونپے گئے ہیں ۔ یہ ذخائر راجستھان ، جزیرہ نمائے ہندکے وسطی حصے ، ہیراپور(مدھیہ پردیش ) ، للت پور(اترپردیش )، مسوری سنک لائن ، کڈپابیسن (آندھراپردیش ) میں موجود ہیں ۔ یہ بھی فیصلہ لیاگیا ہے کہ ہندوستانی کانکنی اورجیولوجیکل سروے آف انڈیا محکموں کے ذریعہ راجستھان کے سیتا پوربھروساری اور لکھاسر اور اترپردیش ، مدھیہ پردیش ، راجستھان ، گجرات ، آندھراپردیش اور کرناٹک میں ممکنہ پوٹاش خام وسائل کی کھوج میں تیزی لائی جائیگی ۔
****************
ش ح۔ ش ت۔ع آ
U NO. 7061
(Release ID: 1739401)
Visitor Counter : 271