صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ - 19 ٹیکہ کاری کی تازہ ترین صورت حال


ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقو ں کو 45.73کروڑسے زیادہ ویکسین کی خوراکیں
مہیاکرائی گئیں

ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں اور اسپتالوں کے پاس ابھی بھی غیراستعمال شدہ ریکسین کی خوراکیں 2.28کروڑسے زیادہ تعداد میں موجود ہیں ، جنھیں مریضوں کو دیاجاسکتاہے

Posted On: 27 JUL 2021 9:38AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی27؍جولائی:مرکزی حکومت ملک بھرمیں کووڈ -19ٹیکہ کاری مہم کی رفتارکو تیز کرنے اوراس دائرہ کارکو وسعت دینے کے لئے پابندعہد ہے ۔ کووڈ -19ٹیکہ کاری مہم کو عام کرنے کے تیسرے مرحلے کی شروعات 21جون ، 2021کو کی گئی تھی۔ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مزید ویکسین اورقبل ازوقت ویکسین کی فراہمی کے ذریعہ ٹیکہ کاری مہم کو بہتربنایاگیاہے تاکہ یہ ریاستیں اورمرکز کے زیرانتظام علاقے بہترطورپر منصوبہ بندی کرسکیں ، اسی کے ساتھ ساتھ ویکسین کی فراہمی کے سلسلے کومتوازن بناسکیں ۔

ملک گیرٹیکہ کاری مہم کے ایک حصے کے طورپر ، ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو کووڈ کے ٹیکہ بلاقیمت فراہم کراکے حکومت ہند ان کی مدد کرتی رہی ہے ۔ کووڈ -19ٹیکہ کاری مہم کافائدہ عوام الناس تک پہنچانے کے تیسرے مرحلے میں ، حکومت ہند ملک کے اندرویکسین تیارکرنے والی کمپنیوں کے ذریعہ تیارکردہ خوراکوں کو ان سے خریدکر ان کا 75فیصد حصہ ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو فراہم کرانے جارہی ہے ۔

 

ویکسین  کی خوراکیں

 

(27جولائی ، 2021کو )

 

سپلائیڈ

 

45,73,30,110

 

پائپ لائن میں

 

24,11,000

 

کھپت

 

43,80,46,844

 

دستیاب بیلنس

 

 

2,28,27,959

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اب تک ریاستوں /مرکزکے زیرانتظام علاقوں کو تمام وسائل کا استعمال کرتے ہوئے ویکسین کی 45.73کروڑسے زیادہ (457330110)خوراکیں مہیاکرائی گئی ہیں ، اور مزید 2411000خوراکیں روانگی کے لئے تیارہیں ۔

آج صبح 8بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق ، فراہم کردہ خوراکوں میں سے مجموعی طورپر 438046844خوراکیں استعمال کی جاچکی ہیں ، جن میں ضائع ہونے والی تعداد بھی شامل ہے ۔

ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں اور اسپتالوں کے پاس ابھی بھی غیراستعمال شدہ ریکسین کی خوراکیں 2.28کروڑسے زیادہ (22827959)تعداد میں موجود ہیں ، جنھیں مریضوں کو دیاجاسکتاہے۔

************

 

ش ح۔ س ب۔ع آ

U NO. 7059



(Release ID: 1739373) Visitor Counter : 287