وزارت دفاع

سرحدوں پر ضروری بنیادی ڈھانچہ تیار کرنا

Posted On: 26 JUL 2021 3:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی:26 جولائی 2021: حکومت ملک کی سلامتی کی ضروریات سے پوری طرح باخبر ہے اور وقتاً فوقتاً اس کا جائزہ لیتی رہتی ہے۔ بھارت کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ کے لیے سڑکوں، سرنگوں اور اسٹریٹجک ریلوے لائنوں کی تعمیر جیسے بنیادی ڈھانچے کی ترقی سمیت مطلوبہ اقدامات کیے گئے ہیں۔ سرحدی علاقوں میں مسلح افواج کی آپریشنل ضروریات اور ترقی کی ضروریات کے مطابق، سرحدی سڑکوں کے ادارے (بی آر او) کے ذریعے سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا ہے۔ ان میں سے 73 اہم سڑکوں کو 4203 کلومیٹر لمبائی والے ہند-چین بارڈر روڈز کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، اور انھیں وقف فنڈنگ کے ذریعے اعلی ترین ترجیح دی جارہی ہے۔ مزید براں دور دراز علاقوں سے تمام موسموں میں رابطوں کو یقینی بنانے کے لیے، سرنگوں کی تعمیر کا بھی کام شروع کیا گیا ہے۔ فی الحال، چار سرنگوں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

اتراکھنڈ میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی جامع طور پر وزارت دفاع، وزرات داخلہ، ریاستی پی ڈبلیو ڈی اور بھرتمالا اور چاردھام جیسے مرکزی منصوبوں کے بجٹ کی مدد سے انجام دیے جارہے ہیں۔ اب تک بی آر او کے ذریعے تقریباً 800 کلومیٹر لمبائی والی 21 سڑکیں تعمیراتی/اپ گریڈ مرحلے میں ہیں اور بعض سڑکوں کو ریاستی پی ڈبلیو ڈی تعمیر کررہے ہیں۔

یہ معلومات دفاع کے وزیر مملکت جناب اجئے بھٹ نے آج راجیہ سبھا میں جناب نریش بنسل کے سوال کے تحریری جواب میں دی۔

***

U. No. 7032

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

 



(Release ID: 1739355) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Bengali