پنچایتی راج کی وزارت

راشٹریہ گرام سوراج مہم کے تحت نئی پنچایتیں

Posted On: 23 JUL 2021 5:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی:26 جولائی 2021: نو تنظیم شدہ راشٹریہ گرام سوراج ابھیان کی مرکزی اسکیم کا نفاذ 2018-19 سے تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کیا گیا ہے جس کا مقصد مشن انتیودیہ کے ساتھ ساتھ پائیدار ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنے کے لیے پنچایتی راج اداروں کو مستحکم کرنا نیز 117 خواہش مند اضلاع میں پنچایتی راج اداروں کو مضبوط بنانا ہے۔

اسکیم کے فنڈز ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں جاری کردیے گئے ہیں تاکہ پنچایتی راج اداروں کی صلاحیت سازی، استحکام، بنیادی ڈھانچہ اور انسانی وسائل کی ترقی، پنچایت ایکسٹنیشن میں گرام سبھاؤں کا استحکام، انٹرنیٹ پروٹوکول کے ذریعے فاصلاتی تعلیم کے ادارے، جدت طرازی کو مدد، پنچایتی راج اداروں کو تکنیکی مدد، مالی اعداد و شمار اور تجزیہ سیل، پنچایتی عمارتیں، پنچایتوں کی ای اینبلمنٹ، معاشی ترقی اور آمدنی میں اضافے کے لیے پروجیکٹ پر مبنی فنڈ، انفارمیشن ایجوکیشن کمیونیکیشن اور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ۔ اسکیم کے تحت فنڈز ضلع وار / پنچایت وار جاری نہیں کیے جاتے ہیں۔ اسکیم کے تحت ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جاری کردہ فنڈز کی تفصیلات 2018-19 سے 2020-21 کے دوران ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔

راشٹریہ گرام سوراج ابھیان کی اسکیم کے تحت نئی پنچایتیں تشکیل دینے کا کوئی التزام موجود نہیں ہے۔ پنچایتوں کی تشکیل یا تنظیم نو ان کی ضرورت کے مطابق متعلقہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے کی جاتی ہے۔ دست یاب معلومات کے مطابق، 31.03.2018 تک اور اب تک گرام پنچایتوں کی تعداد بالترتیب 223765 اور 255524 ہے۔

یہ معلومات پنچایتی راج وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

سال 2018-19، 2019-20 اور 2020-21 کے دوران آر جی ایس اے اسکیموں کے تحت ریاستی /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اعتبار سے جاری کردہ فنڈ

(کروڑ روپے میں)

نمبر شمار

ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقہ

2018-19

2019-20

2020-21

1

آندھرا پردیش

67.69

0

22.339

2

انڈومان اور نِکوبار جزائر

0

0

0

3

اروناچل پردیش

33.19

39.59

0

4

آسام

39.21

23.22

26.1159

5

بہار

4.25

0

0

6

چھتیس گڑھ

7.24

0

4.0395

7

دادرا اور نگر حویلی

0

0

0

8

دامان اور ڈیو

0

0

0

9

گوا

0

0

0

10

گجرات

0

0

0

11

ہریانہ

6.99

0

9.89

12

ہماچل پردیش

17.26

10

22.098

13

جموں وکشمیر

25.06

6.19

25.00

14

جھارکھنڈ

4.49

0

2.34

15

کرناٹک

0

0

0.439

16

کیرل

7.68

0

8.12955

17

لکشدیپ

0

0

0

18

لداخ

 

 

2.1485

19

مدھیہ پردیش

62.79

85.48

71.42

20

مہاراشٹر

11.54

8.44

66.76

21

منی پور

9.25

4.54

3.4127

22

میگھالیہ

4.44

2.63

3.967

23

میزورم

9.85

0.5

21.185

24

ناگالینڈ

7.89

3.94

3.7217

25

اوڈیشہ

0

0

2.937

26

پنجاب

29.68

0

13.45

27

راجستھان

25.57

0

12.981

28

سکم

5.08

5.1

4.7475

29

تمل ناڈو

57.6

5.3

56.875

30

تلنگانہ

0

0

12

31

تریپورہ

2.77

0

2.5304

32

اتر پردیش

57.14

169.92

32.54

33

اتراکھنڈ

33.05

23.79

26.751

34

مغربی بنگال

54.94

44.10

33.52

 

کل

584.65

432.74

491.3378

 

***

U. No. 6932

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

 



(Release ID: 1739349) Visitor Counter : 153


Read this release in: English , Marathi