ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
ہنرمندی کے فروغ سے متعلق مختلف کورسز کے ذریعے بھارتی نوجوانوں کو بااختیار بنانا
Posted On:
26 JUL 2021 6:25PM by PIB Delhi
نئی دہلی،26 جولائی ،2021 / اسکل انڈیا مشن کا مقصد ہنر مندی کے فروغ کے ذریعے بھارتی نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔ اسکل انڈیا مشن کے تحت حکومت 21 مرکزی وزارتوں / محکموں کے ذریعے مختصر مدت کی تربیت کے لیے مختلف اسکیموں اور پروگراموں پر عمل درآمد کر رہی ہے۔ اسکل انڈیا مشن کے تحت تعلیم کی وزارت کے تحت نویں سے 12 ویں جماعت کے طلبا کو پیشہ ورانہ کورسز کرانے کے مقصد سے سمگر شکشا اسکیم پر دمل درآمد کر رہی ہے۔
یہ اسکیم 19 شعبوں زراعت، ملبوسات ، ہوم سرنیسنگ ، آٹوموٹیو ، بیکنگ فائنانس و بیمہ خدمات (بی ایف ایس آئی)، بیوٹی اور تندرستی ، تعمیر ، الیکٹرانکس و ہارڈ ویئر ، حفظان صحت، اطلاعاتی ٹکنالوجی / اطلاعاتی ٹکنالوجی والی خدمات ، میڈیا و تفریح ، مختلف ہنر مندیاں ، جسمانی تعلی، و کھیل کود ، پلمبر، بجلی ، خردہ ، سکیورٹی، ٹیلی کام، سیاحت و میزبانی، ٹرانسپورٹیشن لاجسٹکس و ویئر ہاؤسنگ میں 55 ملازمتوں پر مشتمل ہے۔
مارچ 2021 تک اس اسکیم کے تحت 1350175 طلبا نے فائدہ اٹھایا۔
سمر شکشا اسکیم کے تحت ، سرکاری اسکولوں میں طلبا اور تربیت کاروں کو بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
اس اسکیم پر نظر ثانی لگاتار وقفے وقفے سے کی جاتی ہے تاکہ تربیت کاروں اور طلبا کو وافر سہولیات کی یقین دہانی کی جاسکے۔
یہ جانکاری ہنرمندی کے فروغ اور چھوٹی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے لوک سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –7049
(Release ID: 1739331)
Visitor Counter : 123