ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

این ایس ڈی ایم میں 2022 تک کم سے کم 30 کروڑ ہنرمند افراد کو تربیت دینے کی بات کہی ہے

Posted On: 26 JUL 2021 6:28PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،26 جولائی ،2021   /   ہنر مندی کے فروغ اور چھوٹی صنعتوں کی وزارت  پورے بھارت میں تیزی سے عمل درآمد کرنے اور ہنر مندی کے فروغ سے متعلق کوششوں میں تیزی لانے کے لیے مجموعی ادارہ جاتی لائحہ عمل فراہم کرنے کی غرض سے ہنرمندی کے فروغ سے متعلق قومی میشن  کا  آغاز کیا ہے۔ این ایس ڈی ایم میں 2022 تک کم سے کم 30 کروڑ ہنرمند افراد کو تربیت دینے کی بات کہی گئی ہے۔

ہنر مندی کے فروغ اور چھوٹی صنعتوں کی وزارت ایک مثالی اور امنگوں والے ہنرمندی مراکز کو فروغ دیتی ہے ۔ ان مراکز کو پردھان منتری کوشل کیندر (پی ایم کے کے ) کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ان مراکز کا آغاز سرکاری پرائیویٹ شراکت داری طرز پر پورے ملک میں ہنر مندی کی تربیت دینے کے لیے ہر ضلعے میں کیا گیا ہے۔

30.06.2021 کو پورے ملک میں 812 پی ایم کے کے مختص کیے گئے ہیں جن میں سے 721 پی ایم کے کے قائم کر دیئے گئے ہیں۔

پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی) کے تحت ، پی ایم کے کے سمیت فہرست میں شامل تربیتی مرکزوں کے ذریعے مختصر مدت کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔  10.07.2021 کو پورے ملک میں 3415 تربیتی مراکز میں کام شروع کر دیا گیا۔ جن میں 721 پی ایم کے کے شامل ہیں۔

یہ جانکاری ہنرمندی کے فروغ اور چھوٹی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے لوک سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –7050



(Release ID: 1739329) Visitor Counter : 140


Read this release in: English , Punjabi