وزارت دفاع

فوج چھوڑنے والی خاتون افسران کے لئے روزگار کے متبادل وسائل

Posted On: 26 JUL 2021 3:21PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 26 جولائی 2021:انتیس خاتون آفیسرز (WOS) جنھوں نے اسپیشل سلیکشن بورڈ نمبر پانچ میں مستقل کمیشن کے لئے حامی نہیں بھری ہے انھیں سروس سے سبکدوش کردیا گیا ہے۔ ان 29 افسروں میں سے تین کو بنا پنشن کے خود ان کی مرضی/ رضامندی سے ریلیز کیا گیا ہے۔ ان افسروں نے فوج میں دس سے چودہ سال تک سروس کی۔

بازآبادکاری کے ڈائریکٹریٹ جنرل(DGR) کی جانب سے چلائی جانے والی کچھ اسکیموں میں دیگر باتوں کے علاوہ DGR میں آن لائن رجسٹریشن کے ذریعہ روزگار کے حصول میں مدد دیا جانا بھی شامل ہے۔ مثال کے طورپر سیکیورٹی ایجنسی اسکیمیں، سابق فوجیوں کی کول لوڈنگ اور ٹرانسپورٹیشن اسکیم، سی این جی اسٹیشنوں کا بندوبست مدر ڈیری ملک بوتھ کا الاٹمنٹ یا سفل کی دوکانیں این سی آر میں، بیواؤں اور معذور سپاہیوں کے لئے کول/ ٹپر اسکیم، پٹرول / ڈیزل کی ڈیلرشپ وغیرہ۔

خاتون افسران سمیت سابق فوجیوں کو حکومت ہند کے تحت تمام  نیم فوجی فورسز میں تمام مرکزی سول سروسز اور اسسٹنٹ کمانڈنٹ تک کے عہدوں پر تقرر کے لئے عمر کی چھوٹ دی گئی ہے۔ کئی زمروں کے عہدوں کے لئے مناسب ریزرویشن بھی دیا گیا ہے۔

20 سال تک خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائر ہوئی خاتون افسران کو پنشن کے فائدے بھی دیئے گئے ہیں۔

یہ اطلاع آج راجیہ سبھا میں دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے جناب کے سوم پرساد کو تحریری جواب میں دی۔

****

ش ح۔ رف ۔ س ا

U. No: 7027

 



(Release ID: 1739324) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Bengali