وزارت دفاع

دفاع کے مینو فیکچرنگ سیکٹر کا استحکام

Posted On: 26 JUL 2021 3:23PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،26 / ڈی آر ڈی او نے  تیاری سے لے کر تعیناتی تک وقت کو کم کرنے کے لئے صنعت کو مستحکم کرنے کی خاطر مندرجہ ذیل اقدامات کئے ہیں :

  • ڈی آر ڈی او کی ٹسٹ سہولیات تک بھارتی صنعت کی رسائی  ۔
  • صنعت کو  جلد مربوط کرنے کے لئے تیاری و پیداوار  کے ساجھیدار / پیداواری ایجنسی / لیڈ سسٹم  مربوط کار  ( ڈی سی پی پی / پی اے / ایل ایس آئی ) ۔
  • ٹیکنا لوجی کا ترقیاتی فنڈ ( ٹی ڈی ایف ) ٹیکنا لوجی / پروٹو ٹائپ  ، در آمد  کئے جانے والے نظام  / ساز و سامان اور نئے سسٹم کی ملک میں تیاری   ، خاص طور پر ایم ایس ایم ای / اسٹارٹ اَپ کے ذریعے تیاری اور اس کے ڈیزائن  میں مدد کے لئے نافذ کیا گیا ہے ۔
  • صنعتوں کی ہمت افزائی کے لئے ٹیکنا لوجی کی ( ٹی او ٹی ) کی  آسان   پالیسی ۔
  • ڈی آر ڈی او کے پیٹنٹ تک صنعتوں کی مفت رسائی ۔
  • صنعت کے ذریعے 108 مخصوص سسٹم کی نشاندہی  ، جسے ڈی آر ڈی او تیار نہیں کرے گی ۔
  • ڈی آر ڈی او اہم اور جدید ترین ٹیکنا لوجی  سے متعلق تحقیق و ترقی  پر توجہ مرکوز کرے گی ، جن  کے لئے  صنعتیں  یہ   کام نہیں کر سکتیں ۔

ملک کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے  آرڈیننس فیکٹریوں اور ڈی پی ایس یوز کو مستحکم کرنے کی خاطر مجوزہ اقدامات  مندرجہ ذیل ہیں :

  • مستقبل میں ترقی کی راہ ہموار کرنے کے لئے ڈی پی ایس یو کی تنظیم نو اور ان کی اصلاحات کی خاطر ایک مطالعہ کرایا گیا ہے  تاکہ انہیں  زیادہ مسابقتی اور موثر بنایا جا سکے ۔
  • ڈی پی ایس یوز کو  ایگریگیٹر کے طور پر کام کرنے اور  دیسی وسائل سے  زیادہ سے زیادہ آؤٹ سورسنگ کی ہمت افزائی   کی گئی ہے ۔
  • ڈی پی ایس یوز میں سرکاری حصص کی فروخت کی جا رہی ہے ۔
  • زیادہ  کیپیکس کے ذریعے  پیداواری یونٹوں  کی جدید کاری پر  توجہ  مرکوز کی جا رہی ہے ۔ اس کے علاوہ ،  او ایف بی / ڈی پی ایس یوز کے ذریعے ٹیکنا لوجی کی جدید کاری کے لئے مندرجہ ذیل  خاکہ نافذ کیا جا رہا ہے :
    • مینو فیکچرنگ ، سپلائی چین اور دیگر  وسیع  ڈجیٹل  تبدیلیوں کے  شعبے میں   صنعت 4.0 ٹیکنا لوجی  میں سرمایہ کاری کر رہی ہے ۔
    • مصنوعی ذہانت   ، ڈاٹا فیوزن  ، ویب ٹیکنا لوجی ، ڈاٹا اینالیٹک  ، 3 ڈی پرنٹنگ  ، نیٹ ورکنگ اور سائبر سکیورٹی جیسے نئے شعبوں پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے ۔
    • روایتی ٹی او ٹی پر مبنی مینو فیکچرنگ کے طر یقۂ کار کو زیادہ سرگرم   کو – ڈیولپمنٹ  اور کو – پروڈکشن  میں تبدیل کیا جا رہا ہے ۔
    • مصنوعات کی ٹسٹنگ میں   وقت اور  کوششوں کو کم کرنے کے لئے سافٹ ویئر پر مبنی ٹسٹنگ میں اضافہ کیا گیا ہے ۔
  • مشن رکشا  گیان شکتی کے ذریعے ڈی پی ایس یوز میں  آئی پی کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے   ۔ اب تک ڈی پی ایس یوز / او ایف بی / ڈی جی کیو اے کے 32799 افسران اور عملے کے افراد کو آئی پی آر میں تربیت دی گئی ہے ۔
  • 22-2021 ء کے لئے ملکی  خریداری کے لئے مختص رقم کو پچھلے برسوں کے مقابلے بڑھایا گیا ہے اور  اسے  64.09 فی صد بڑھا کر 71438.36 کروڑ روپئے کرنے کا منصوبہ ہے ۔
  • وزارت دفاع نے 28 اگست ، 2020 ء اور 31 مئی ، 2021 ء کو  209 اشیاء کو ملک میں تیار کرنے کی خاطر دو مثبت فہرستیں جاری کی ہیں  ، جن کو  درآمد  کرنے پر پابندی عائد ہوگی ۔
  • ڈی پی ایس یوز / او ایف بی / سروسز  کے لئے  اگست ، 2020 ء میں  سریجن  نامی  ایک پورٹل لانچ کیا گیا ہے   ، جس کا مقصد ایم ایس ایم ای / اسٹارٹ اَپ / صنعت کو  در آمدات کو متبادل پیش کرنے کے لئے امداد فراہم کرنا ہے ۔ 10946 سے زیادہ  دفاعی ساز و سامان کو پورٹل پر  دکھایا گیا ہے ، جنہیں پہلے در آمد کیا جاتا تھا ۔ پرائیویٹ صنعت نے 2400 سے زیادہ سامان کو ملک میں تیار کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔
  • 29 جولائی ، 2020 ء کو منعقد سکیورٹی سے متعلق کابینہ کمیٹی نے  آرڈیننس فیکٹریوں  کو کام کرنے کی آزادی ، اُن کی کار کردگی کو بہتر بنانے کی خاطر  آرڈیننس فیکٹری بورڈ  ( او ایف بی ) کو ایک سے زیادہ 100 فی صد حکومت کی ملکیت والی کارپوریٹ اکائیوں  میں تبدیل کرنے اور انہیں  کمپنی ایکٹ ، 2013 کے تحت  رجسٹرڈ کرنے  کو منظوری دی ہے ۔ 16 جون ، 2021 ء کو کابینہ نے اپنی میٹنگ میں او ایف بی کے پیداوار یونٹوں کو 7 ڈی پی ایس یوز  میں تبدیل کرنے کو منظوری دی ہے  ، جس کے 41 یونٹ ہوں گے ۔
  • حکومت نے دفاع کے سیکٹر میں  خود کار روٹ کے ذریعے  ایف ڈی آئی کو بڑھا کر 74 فی صد کر دیا ہے ، جب کہ سرکاری روٹ کے ذریعے  نئی دفاعی صنعتی لائسنس کے لئے ایف ڈی آئی کو بڑھا کر 100 فی صد کر دیا ہے ۔  ان اصلاحات سے دفاع اور ایرو اسپیس کے سیکٹر میں بیرونی سرمایہ کاری راغب ہونے کی امید ہے ۔
  • ڈی اے پی 2020 میں  آفسیٹ پالیسی میں اصلاحات کی گئی ہیں  اور  ڈی پی ایس یو  / او ایف بی  کے لئے ٹیکنا لوجی کی منتقلی ( ٹی او ٹی ) کی منظوری دی گئی ہے ۔
  • دفاعی ساز و سامان کے ڈیزائن اور تیاری  کو ملک میں فروغ دینے کی خاطر خریداری   ’ [ بھارتی  آئی ڈی ڈی ایم ( ملک میں تیار کردہ ڈیزائن اور تیاری  ) ] زمرے کو کیپٹل ساز و سامان کی خریداری کے لئے اولین ترجیح دی گئی ہے ۔
  • صنعت اور داخلی تجارت  کے فروغ کے محکمے  کے ذریعے   جاری کردہ سرکاری خریداری آڈر – 2017 کے تحت  دفاعی پیداوار کے محکمے نے 46  اشیاء کو نوٹیفائی کیا ہے  ، جنہیں صرف مقامی سپلائر سے ہی خریدا جا سکتا ہے ۔

سروسز  ڈی آر ڈی او پروجیکٹوں میں بنیادی فریق ہیں  ۔  وہ ڈی آر ڈی او کے ذریعے شروع کئے گئے مشن موڈ پروجیکٹوں   میں  شروع سے لے کر  پروجیکٹ کی تکمیل تک  شامل ہیں ۔

     ان کے علاوہ ، ڈی آر ڈی او اور استعمال کرنےوالوں کے درمیان   کئی میٹنگوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے  تاکہ  تمام ضروریات کو پورا کیا جا سکے ۔

     اس کے علاوہ ، ڈی آر ڈی او ، او ایف بی ، ڈی پی ایس یوز اور مسلح افواج  کے ایک ہی وزارت کا حصہ  ہونے کی وجہ سے  ، ان کے درمیان  ڈیزائن  کی تیاری  ، دفاعی ساز و سامان کی پیداوار  وغیرہ پر  مسلسل رابطہ جاری رہتا ہے ۔

     مذکورہ بالا معلومات  آج  راجیہ سبھا میں دفاع کے وزیر مملکت  جناب اجے بھٹ نے  ڈاکٹر  بندا پرکاش  کے ایک سوال کا تحریری جواب دیتے فراہم کیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) (26-07-2021)

U. No.  7021



(Release ID: 1739312) Visitor Counter : 137


Read this release in: English