وزارت دفاع
مہاراشٹر، گوا اورکرناٹک کے سیلاب زدہ علاقوں میں انڈین کوسٹ گارڈ کی امدادی اوربچاؤ کارروائیاں
Posted On:
25 JUL 2021 7:34PM by PIB Delhi
اہم خصوصیات
- انڈین کوسٹ گارڈ نے متاثرہ علاقوں میں اپنے جہازتعینات کئے
- 215قیمتی زندگیاں بچائی گئیں
- سیلاب میں پھنسے افراد کو انڈین کوسٹ گارڈ کی ٹیموں نے امدادی سامان فراہم کیا
- مزید ٹیمیں ، بحری جہاز اورہوائی جہاز حرکت میں آنے کے لئے تیار
انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی ) نے مہاراشٹر، گوااورکرناٹک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد اوربچاؤ کاررائیوں کے سلسلے میں شہری حکام کی مدد کرنے کی غرض سے اپنے جہاز تعینات کردیئے ہیں ۔ انڈین کوسٹ گارڈ نے تباہی میں راحت فراہم کرنے والی ٹیمیں ( ڈی آرٹی )متاثرہ علاقوں کے لئے روانہ کردی ہیں ، جن کے پاس ربر کی بنی ہوئی جیمنی کشتیاں اور سیلاب میں پھنسے لوگوں کو بچانے کے لئے ضروری سازوسامان موجود ہے ۔ یہ امداد ی ٹیمیں، ایسے علاقوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوئیں ، جن کے زیرآب ہوجانے کی وجہ سے ان تک رسائی تقریبا ناممکن ہوگئی تھی ۔ خاص طورپر مہاراشٹرکے چپلون اورمہد اضلاع اورکرناٹک کے اوملی جوگ ، کھرگے جوگ ، بودجگ جزیرہ اوراترکنڑا ضلع میں کیننرگاوں ۔
گوامیں ، انڈین کوسٹ گارڈ نے ہوائی جہاز کے ذریعہ گنجیم ڈیم ، اسگاوں اورکوڈلی علاقوں کا ہوائی جائزہ لیا۔ انڈین کوسٹ گارڈ کے ایک ہیلی کاپٹرنے ، سیلاب میں پھنسے افراد کے لئے تقریبا 1000کلوگرام وزن امدادی سامان گرایا ، جس میں خوراک کے پیکٹ اور پینے کا پانی شامل تھا۔
رتناگری میں قائم انڈین کوسٹ گارڈ کے ہوائی اڈے کی خدمات کا دائرہ بڑھا کر ہندوستانی بحریہ اور ہندوستانی فضائیہ کے ہوائی جہازوں تک وسیع کردیاگیاہے ، جس کا مقصد نیشنل ڈیزاسٹررسپونس فورس (این دی آرایف ) کی ٹیموں کے لوگوں اورامدادی سامان کو ہوائی جہازوں کے ذریعہ دوسری جگہوں پر منتقل کرنا اور پورے سیلاب زدہ علاقوں میں بچاؤکارروائیوں کی سہولت فراہم کرناہے ۔
25جولائی ، 2021تک ، مذکورہ تینوں ریاستوں میں انڈین کوسٹ گارڈ نے 215قیمتی زندگیوں بچایاہے ۔ انڈین کوسٹ گارڈ کی ڈیزاسٹر ریلیف ٹیمیں ، بحری جہاز اورہوائی جہاز ضرورت پڑنے کی صورت میں فوری طورپر حرکت میں آنے کے لئے تیاررکھے گئے ہیں ۔اسی کے ساتھ ساتھ مقامی انتظامیہ کے ساتھ بہت نزدیکی تعاون برقراررکھاجارہاہے ۔
ہندوستانی آرمی، ہندوستانی بحریہ اورہندوستانی فضائیہ ، تینوں ریاستوں کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اوربچاؤ کارروائیوں کے سلسلے میں شہری انتظامیہ اورقومی نیز ریاستی ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹیز کو امداد مہیا کرارہی ہیں ۔
.
https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1738743
****************
ش ح۔س ب۔ع آ
U NO. 7009
(Release ID: 1738995)
Visitor Counter : 194