امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج شیلانگ میں نورتھ ایسٹرن اسپیس ایپلی کیشنز سنٹر(NESAC) کے کثیر مقصدی کنونشن سینٹر اور ایگزبیشن سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا
نئی دہلی 24 جولائی 2021: این ای ایس اے سی کے صدر جناب امت شاہ نے اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر سے متعلق اعلیٰ سطح کی جائزہ میٹنگ کی بھی صدارت کی۔
مرکزی وزیر داخلہ تمام شامل مشرقی ریاستوں کے وزراء اعلیٰ کے ساتھ ترقیاتی اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر بھی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ 2014 میں جناب نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد گزشتہ سال برس میں شمال مشرقی خطے کی ترقی کی رفتار گزشتہ 70 برسوں کے مقابلے کہیں زیادہ رہی ہے۔
جناب نریندر مودی نے شمال مشرق کو ریل رابطوں، بندرگاہوں اور سڑک رابطوں کے ساتھ ساتھ آئی ٹی کنکٹوٹی سے جوڑنے کے لئے کام کیا ہے۔
عزت مآب وزیر اعظم نے ان آٹھ ریاستوں کے گروپ کو اشٹ لکشمی قرار دیا ہے اور آج یہ تمام آٹھ ریاستیں باہمی اور حکومت ہند کے تعاون سے ترقی کی راہ پر آگے بڑھ رہی ہیں۔
مرکزی وزیر داخلہ نے جنوری میں NESAC کی میٹنگ میں شمال مشرقی ریاستوں میں سیلاب کے بندوبست کے لئے NESAC کے استعمال کی ہدایت دی تھی اور ااج کی میٹنگ میں انھیں آگاہ کرایا گیا کہ اس سلسلے میں 110 پروجیکٹوں کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔
اس بات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امت شاہ نے شمال مشرق کو سیلاب سے پاک کرنے کے لئے بڑی جھیلوں میں پانی اکھٹا کرنے کی ہدایت دی۔
اس سے قبل شمال مشرق میں دراندازی دہشت اور بدعنوانی کی بات ہوتی تھی لیکن آج ترقی کنکٹوٹی اور بنیادی ڈھانچے کی بات ہوتی ہے۔
جناب مودی کی قیادت میں کئی دہائیوں سے شمال مشرق کے لئے پریشان کن معاملات کو حل کرلیا گیا ہے جن میں بنگلہ دیش کے ساتھ سرحدی تنازعہ، NFLT کے ساتھ امن معاہدہ، تریپورہ اور میزورم میں برورفیوجیوں کا مسئلہ اور بوڈو امن معاہدہ شامل ہیں۔
شمال مشرق کے تمام پیچیدہ مسائل کو حل کرلیا جائے گا اور بین ریاستی سرحدی تنازعات ، منی پور اور ناگالینڈ کے ملٹنٹ گروپوں کی خودسپردگی اور انھیں عام دھارے میں لانا۔ یہ ہم سب کے لئے مشترکہ مقصد ہونا چاہئے۔
شمال مشرق کو منشیات سے پاک کرنے اور دہشت گردی سے نجات دلانے میں اور ترقی کی راہ پر لانے کے لئے NESACکا بہت اہم کردار ہوگا۔
ہمارے منصوبوں کو NESAC سوسائٹ کے ذریعہ سائنسی بنیاد ملے گی اور اس بنیاد پر ایک ترقی یافتہ شمال مشرق کی تعمیر ہوگی۔
جناب امت شاہ نے یقین دلایا کہ شمال مشرق کے لئے بجٹ کی کوئی مقررہ حد نہیں ہے لیکن اخراجات کا صحیح استعمال ہونا چاہئے، اگر نشانے حاصل کرلئے گئے تو حکومت ہند کو سرمایہ لگانے میں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
شمال مشرق کی جائے وقوع جغرافیائی اعتبار سے دوردراز کی اور آزمائشوں بھری ہے لہذا ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لئے ایک حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
MHA اور NESAC کے تعاون واشتراک سے سنگل ونڈو سسٹم تیار کیا جائے گا تاکہ ریاستیں سیلاب کے بندوبست کے لئے بروقت اطلاعات حاصل کرسکیں ۔
آفات کے بندوبست اور NESAC کے درمیان تامل میل ہونا چاہئے جو 36 گھنٹے پہلے ہی بجلی گرنے کی وارننگ دے سکتا ہے۔
کورونا کے دور نے پوری دنیا کو ہلاکر رکھ دیا اور یہ پوری نسلِ انسانی کے لئے ایک بڑا خطرہ بن کرسامنے آیا اور اس وقت بھی حکومتِ ہند کی ترجیح شمال مشرق ہے۔
وینٹی لیٹرز بھیجنے کا کام ہو یا آکسیجن سلنڈر یا دواؤں کی فراہمی، وزارتِ داخلہ نے شمال مشرق کو ترجیح دی ہے اور ٹیکہ کاری میں بھی شمال مشرق کو ترجیح دی گئی ہے۔
کچھ ریاستوں میں جانچ بڑھانے کی ضرورت ہے اور اگر پوزیٹیوٹی کی شرح میں اضافہ بھی ہوا تو پوزیٹیوٹی کی شرح کو کم کرنے کا کام بڑے پیمانے پر ہونا چاہئے ۔
یہ ہم سب کے لئے انتہا
Posted On:
24 JUL 2021 10:02PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج شیلانگ میں نورتھ ایسٹرن اسپیس ایپلی کیشنز سینٹر (NESAC) کے کثیر مقصدی کنونشن سینٹر اور نمائش گاہ کا سنگ بنیاد رکھا۔ NESAC کے صدر جناب امت شاہ نے اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر سے متعلق اعلیٰ سطح کی جائزہ میٹنگ کی بھی صدارت کی۔ مرکزی وزیر داخلہ نے تمام شمال مشرقی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ترقی اور سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کے لئے بھی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔
جناب امت شاہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ گزشتہ سات برس کے دوران جناب نریندر مودی کے 2014 میں وزیر اعظم بننے کے بعد سے شمال مشرق کی ترقی کا سفر گزشتہ 70 برس کے مقابلے بہت زیادہ رہا۔ جناب نریندر مودی نے شمال مشرق کو ریل کنکٹوٹی ، فضائی کنکٹوٹی، بندرگاہوں کی کنکٹوٹی اور سڑک کنکٹوٹی سے جوڑنے کے لئے کام کیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ آئی ٹی کنکٹوٹی سے بھی جوڑا گیا ہے۔ عزت مآب وزیر اعظم نے ان آٹھ ریاستوں کو اشٹ لکشمی کا نام دیا اور آج یہ تمام آٹھ ریاستیں۔ باہمی اور حکومتِ ہند کے تعاون سے ترقی کی راہ پر رواں دواں ہیں۔
مرکزی وزیر داخلہ نے جنوری میں NESAC کی میٹنگ میں شمال مشرقی ریاستوں میں سیلاب کے بندوبست کے لئے NESAC کے استعمال کی ہدایت دی تھی اور آج کی میٹنگ میں انھیں بتایا گیا کہ اس سلسلے میں 110 منصوبوں کا خاکہ تیار کرلیا گیا ہے ۔ اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے شمال مشرق کو سیلاب سے پاک کرنے کے لئے بڑی جھیلوں میں پانی اکھٹا کرنے کی ہدایت دی۔ جناب شاہ نے کہا کہ اس سے پہلے شمال مشرق میں دراندازی ، دہشت گردی اور بدعنوانی کی بات ہوتی تھی لیکن آج یہاں ترقی، کنکٹوٹی اور بنیادی ڈھانچے کی بات ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مودی جی کی قیادت میں کئی دہائیوں سے شمال مشرق کے لئے پریشانی کی وجہ بنے معاملات کو حل کرلیا گیا جن میں بنگلہ دیش کے ساتھ سرحدی تنازعہ NLFT کے ساتھ امن معاہدہ، تریپورہ اور میزورم میں برورفیوجیوں کا معاملہ اور بوڈو امن معاہدہ شامل ہیں۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ شمال مشرق کو منشیات سے اور دہشت گردی سے پاک کرنے اور ترقی کی راہ پر لانے میں NESAC کا اہم رول ہوگا۔ ہمارے منصوبوں کو NESACسوسائٹی کے ذریعہ سائنسی بنیاد حاصل ہوگی اور اس بنیاد پر ایک ترقی یافتہ شمال مشرق کی تعمیر ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ MHA اور NESACکے اشتراک سے ایک سنگل ونڈو نظام وضع کیا جائے گا تاکہ ریاستیں سیلاب کے بندوبست کے لئے بروقت اطلاعات حاصل کرسکیں ۔
جناب امت شاہ نے یقین دلایا کہ شمال مشرق کے لئے بجٹ کی کوئی حد نہیں ہے لیکن اخراجات کا درست استعمال ہونا چاہئے، اگر نشانے حاصل کرلئے گئے تو حکومت ہندکو سرمایہ لگانے میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ شمال مشرق کا جائے وقوع جغرافیائی اعتبار سے دوردراز کا اور آزمائشوں بھرا ہے۔ لہذا یہاں ترقی کے لئے ایک حکمت عملی تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔
انھوں نے زور دے کر کہا کہ کورونا کا وقت پوریدنیا کے لئے ہنگامہ خیز رہا اور اس نے پوری نسل انسانی کو متاثر کیا۔ ایسے وقت میں بھی حکومتِ ہند نے شمال مشرق کو ترجیح دی۔ وینٹی لیٹرز، آکسیجن سلنڈر ہوں یا ادویات، شمال مشرق کو ہمیشہ ترجیح دی گئی اور اب ٹیکہ کاری میں بھی شمال مشرق کو ترجیح دی جارہی ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ یہ ہم سب کے لئے فخر کی بات ہے کہ منی پور کی بیٹی میرا بائی چانو نے آج ٹوکیو اولمپکس میں 49 کلو گرام کے ویٹ لفٹنگ زمرے میں ہندوستان کے لئے چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔
شمال مشرقی ریاستوں کے وزراء اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ میں جناب امت شاہ نے شمال مشرق کو دہشت گردی سے پاک بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ گزشتہ چند برسوں میں شام مشرق میں سیکیورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری کے لئے سب کی تعریف کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے امن معاہدوں پر جلد از جلد عمل کئے جانے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ اس ضمن میں وزیر داخلہ نے کئی دہائیوں سے چلے آرہے مسائل مثلاً تریپورہ میں برو کے مسئلے اور آسام میں بوڈو سمجھوتوں کا ذکر کیا۔ جناب امت شاہ نے وزرائے اعلیٰ سے کہا کہ وہ باہمی طور پر سرحدی تنازعات کو حل کرلیں۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند نے ایکٹ ایسٹ پالیسی کے تحت شمال مشرقی ریاستوں میں بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے لئے بہت سے اقدامات کئے ہیں شمال مشرقی ریاستوں کو بنگلہ دیش میں چٹا گانگ بندرگاہ اور میانمار کی ستوے بندرگاہ سے جوڑا جارہا ہے۔ شمال مشرق کی اہم سڑکوں کو قومی شاہراہ بنا کر ان کو بتر کیا جارہا ہے اور اروناچل پردیش، میگھالیہ، منی پور ، ناگالینڈ اور میزورم جیسی پہاڑی ریاستوں کو ریل کے ذریعہ جوڑا جارہا ہے۔
جناب امت شاہ نے شمال مشرقی ریاستوں کی قدرتی خوبصورتی کو دھیان میں رکھتے ہوئے سیاحت کے فروغ پر زوردیا۔ میٹنگ کے شرکاء میں DONER کے وزیر ،جی کشن ریڈی، سائنس وٹیکنالوجی اور خلا کے محکمے میں وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور DONER میں وزیر مملکت جناب بی ایل ورما، مرکزی داخلہ سکریٹری ، تمام شمال مشرقی ریاستوں کے چیف سکریٹری، پولیس ڈائریکٹر جنرل صاحبان اوردیگر اعلیٰ افسران شامل تھے۔
****
ش ح-رف-س ا
U.No. 6996
(Release ID: 1738928)
Visitor Counter : 203