زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زراعت کو مشینی بنانے کے لئے فوائد کی براہ راست منتقلی

Posted On: 23 JUL 2021 6:09PM by PIB Delhi

نئی  دلّی ، 23 جولائی/ زراعت اورکسانوں کی بہبود کا محکمہ 15-2014 ء سے  مرکز کی اسکیم  زراعت کو مشینی بنانے کا ذیلی مشن ( ایس ایم اے ایم) نافذ کر رہا ہے ۔ یہ اسکیم  کچھ اہم ریاستوں جیسے مدھیہ پردیش ، گجرات ، اتر پردیش ، راجستھان ، کرناٹک ، ہریانہ  کے ذریعے  اپنے طور پر نافذ  کی گئی ہے اور اپنے آن لائن پورٹل کے ذریعے نافذ کی جا رہی ہے ۔ محکمے نے بھی  ایس ایم اے ایم کے نفاذ کے لئے  کھیتی کی مشینری   سے متعلق  فوائد کی براہ راست منتقلی ( ایف ایم ڈی بی ٹی ) کا ایک پورٹل تیار کیا ہے اور  تمل ناڈو ، کیرالہ ، آندھرا پردیش اور اترا کھنڈ    ریاستیں بھی اسی پورٹل کے ذریعے ایف ایم اے ایم نافذ کر رہی ہیں ۔ کسان  آسانی کے ساتھ آن لائن طریقے سے اپنے آدھار نمبر  کے ساتھ پورٹل پر   رجسٹریشن کرا سکتے ہیں ۔ 

          ایس ایم اے ایم  کے آغاز کے بعد سے 2015 ء سے 22-2021 ء کے دوران مختلف ریاستوں کو  4865 کروڑ روپئے کی مرکزی گرانٹ جاری کی جا چکی ہے ، جس کے ذریعے  کسانوں کو 1323000 مشینیں تقسیم کی گئی ہیں  اور  15400 کسٹمز  ہائرنگ سینٹر  ، 360 ہائی ٹیک مرکز اور 14200 فارم مشینری  بینک قائم کئے گئے ہیں تاکہ کسانوں کو  یہ ساز و سامان  کرائے پر فراہم کیا جا سکے  ۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں  زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر  جناب نریندر سنگھ تومر نے  ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا  )

U.No. 6955


(Release ID: 1738614) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Punjabi