وزارت دفاع

چیف ہائڈروگرافر نے الگزنڈر ڈیلرمپل ایوارڈ حاصل کیا

प्रविष्टि तिथि: 23 JUL 2021 5:41PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے چیف ہائڈروگرافر، نائب امیر بحریہ ونے بدھوار، اے وی ایس ایم، این ایم نے برطانوی ہائی کمشنر، جناب الیکس ایلس کے ہاتھوں آج نئی دہلی میں ہائی کمشنر کی رہائش پر منعقد ایک تقریب میں الگزنڈر ڈیلرمپل ایوارڈ حاصل کیا۔ نائب امیر بحریہ ونے بدھوار کو 2019 میں اس اعزازی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا لیکن جاری وبا کے سبب ایوارڈ کی تقریب میں تاخیر ہوئی۔ الگزنڈر ڈیلرمپل ایوارڈ کا نام ایڈمرلٹی کے پہلے ہائڈروگرافر کے نام پر رکھا گیا ہے اور اسے 2006 میں قائم کیا گیا تھا۔

نائب بحریہ کو نہ صرف حکومت ہند کے ہائڈروگرافر ی حیثیت سے بلکہ بحر ہند کے پورے خطے میں ہائڈروگرافی اور سمندری کارٹوگرافی کے شعبوں میں ان کی بے مثال لگن، پیشہ ورانہ مہارت اور قیادت کے اعتراف میں الیگزنڈر ڈیلرمپل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ بحر ہند میں مہارت اور پیداوار کی فراہمی کے لیے نائب بحریہ کے لا تعداد جوش و جذبے کی وجہ سے پورے خطے میں حفاظت، سلامتی، معاشی استحکام اور ترقی اور ماحولیاتی تحفظ میں اضافہ ہوا ہے۔

چیف ہائیڈرو گرافر نے اس پریزنٹیشن تقریب کے دوران کہا کہ ”ہمارے سمندروں کے استحکام کے لیے اقوام متحدہ کی طرف سے خطے میں سب کے لیے سیکیورٹی اور گروتھ کے بارے میں ہمارے وزیر اعظم کا وژن، ہر ممکن حد تک وسعت دینے میں محکمہ ہائیڈرو گرافی کے لیے متحرک قوت رہا ہے۔ میں ان اہداف کے حصول میں اس محکمے کی قیادت کرنے کے لیے خوش قسمت رہا ہوں۔ میں اس کوشش کو تسلیم کرنے پر یوکے ایچ او کی ایگزیکٹو کمیٹی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔“

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 6934


(रिलीज़ आईडी: 1738516) आगंतुक पटल : 161
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी