وزارت خزانہ

کووڈ – 19 عالمی وبا کے بعد بنیادی ڈھانچے کے شعبے کے احیاء کے لیے کیے گئے اقدام

Posted On: 20 JUL 2021 4:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20 جولائی ،2021   /   حکومت نقد رقم سے متعلق پریشانیوں کو دور کرنے اور اشیا  کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کو روکنے  اور کووڈ – 19 عالمی وبا کی وجہ سے بنیادی ڈھانچے پر پڑنے والے اس کے اثرات کو دور کرنے کے لیے بہت سے مختلف اقدامت کر رہی ہے۔  یہ جانکاری خزانے کے وزیر مملکت جناب پنکج چودھری نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ آتم نربھر بھارت پیکیج  (اے این بی پی) میں بھی اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے جس کا مقصد شعبوں کو مدد فراہم کرنا ہے۔ جن میں کووڈ – 19 عالمی وبا کے اثرات کو دور کرنے کے لیے بنیادی ڈھانچہ بھی شامل ہے۔  28 جون، 2021 کو معیشت کو دی جانے والی راحت کے بارے میں دیئے گئے ایک اعلان میں کووڈ – 19 سے متاثرہ شعبوں کے لیے 1.1 لاکھ کروڑ روپے کی گارنٹی اسکیم بھی شامل ہے۔ اس میں ایمرجنسی قرض گارنٹی اسکیم کے لیے 1.5 لاکھ کروڑ روپے کی اضافی رقم بھی شامل ہے۔

وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ  حکومت ملک میں بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کے اثاثہ جاتی قرض کا وقتاً فوقتاً جائزہ لے رہی ہے۔ تاکہ اقتصادی ترقی کو مستحکم بنایا جا سکے۔  وزارتوں / محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بنیادی ڈھانچے کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کے اخراجات کی تفصیل بتائیں۔

مرکزی حکومت کے کھیپوں میں کارکردگی سے متعلق سکیورٹی کی ضرورت 10 فیصد سے کم کر کے 3 فیصد کر دی گئی ہے۔ یہ کمی 31.12.2021 تک مکمل ہونے والے ٹینڈر / کھیپوں کے لیے کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بولی سے متعلق سکیورٹی کی ضرورت بھی 2021 کے اختتام تک ختم کر دی گئی ہے یہ اطلاع وزیر موصوف نے دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –6786



(Release ID: 1738463) Visitor Counter : 171


Read this release in: English , Punjabi