ریلوے کی وزارت

بھارتی ریلوے  24-2023 ء تک تمام براڈ گیج  ریلوے لائنوں کی برق کاری کے مشن  پر  

Posted On: 23 JUL 2021 5:08PM by PIB Delhi

نئی  دلّی ، 23 جولائی/  بھارتی ریلوے  (آئی آر ) نے براڈ گیج کی تمام ریلوے لائنوں کی مشن موڈ میں برق کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔   اس سلسلے میں کافی پیش رفت کی گئی ہے اور بھارتی ریلوے 24-2023 ء تک براڈ گیج کی تمام ریلوے لائنوں کی برق کاری  کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

          یکم اپریل ، 2020 ء تک بھارتی ریلوے ( تمام گج کی لائنوں کی لمبائی ) 67956    روٹ کلو میٹر  تھی  ۔  

          یکم اپریل ، 2021 ء کو  51165 کلو میٹر  لمبائی کے 484 پروجیکٹوں پر ، کام ہو رہا تھا ، جس  پر 7.54 لاکھ  کروڑ روپئے   کی لاگت آئی ہے اور یہ کام  تکمیل کے مختلف مرحلوں میں ہیں ۔اس میں 10638 کلو میٹر کی لائن چالو کر دی گئی ہے  ۔ مارچ ، 2021 ء تک 213815 کروڑ روپئے خرچ کئے جا چکے ہیں  ۔  ان میں مندرجہ ذیل شامل ہیں :

  1. نئی لائنوں کے 187 پروجیکٹ  ۔ 21037 کلو میٹر طویل لائن کی لاگت 404986 کروڑ روپئے ہے ۔ اس میں 2621 کلومیٹر لائن  چالو کر دی گئی ہے ، جس پر مارچ ، 2021 ء تک 105591 کروڑ روپئے خرچ کئے جا چکے ہیں ۔
  2. 53171 کروڑ روپئے کی لاگت سے 6213 کلو میٹر طویل لائن  کے گیج کی تبدیلی کے 46 پروجیکٹوں میں  3587 کلو میٹر پر کام مکمل کر لیا گیا ہے اور اس پر مارچ ، 2021 ء تک  22184 کروڑ روپئے خرچ کئے جا چکے ہیں ۔
  3. 296186 کروڑ روپئے کی لاگت سے 23915 کلو میٹر کی لائن  کو دوہرا کرنے کے 251 پروجیکٹ ، جس میں 4430 کلو میٹر پر کام پورا کر لیا گیا ہے اور مارچ ، 2021 ء تک 86041 کروڑ روپئے  خرچ کئے جا چکے ہیں ۔

 

ریلوے پروجیکٹوں کی تکمیل کا انحصار  ریاستی حکومت کے ذریعے  زمین تحویل میں دینے ، جنگلات کے محکمے کی منظوری ،  دیگر افادیتی  یونٹوں کو منتقل کئے جانے ، مختلف  حکام سے قانونی منظوری ، علاقے کی جغرافیائی حالت ،  پروجیکٹ کےعلاقے میں امن و قانون کی صورتِ حال  اور آب و ہوا  کی صورت حال جیسے بہت سے عناصر پر  ہوتا  ہے ۔

زون کے حساب سے اب تک براڈ گیج  کلو میٹر ( آر کے ایم ) کی لائنوں کی  31 مارچ ، 2021 ء تک برق کاری کی گئی ہے ، اُن کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے :

نمبر شمار

ریلوے

کل براڈ گیج ( بی جی )

 روٹ  کلو میٹر

برق کاری والے بی جی روٹ کلو میٹر

جس پر برق کاری کی جانی ہے ، بی جی روٹ کلو میٹر

1

وسطی

3,853

3,336

517

2

مشرقی ساحلی

2,800

2,791

9

3

مشرق وسطی

4,008

3,540

468

4

مشرقی

2,820

2,490

330

5

شمال وسطی

3,222

2,707

515

6

شمال مشرقی

3,102

2,299

803

7

شمال مشرقی  سرحدی

4,152

652

3,500

8

شمالی

7,062

5,512

1,550

9

شمال مغربی

5,248

2,186

3,062

10

جنوب وسطی

6,206

4,145

2,061

11

جنوب مشرقی وسطی

2,348

2,120

228

12

جنوب  مشرقی

2,713

2,661

52

13

جنوبی

4,914

3,570

1,344

14

جنوب مغربی

3,578

1,208

2,370

15

مغربی وسطی

3,011

3,011

0

16

مغربی

4,885

3,183

1,702

17

کولکاتہ میٹرو

27

27

0

18

کونکن

740

443

297

 

میزان

64,689

45,881

18,808

 

 

          بھارتی ریلوے کے براڈ گیج کے باقی روٹ کی برق کاری پر  تقریباً 21000 کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے ۔

          یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں ریلوے  ، مواصلات  ، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنا لوجی  کے وزیر  جناب اشونی  ویشنو نے  ایک تحریری سوال کے جواب میں فراہم کی ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا  ۔   23.07.2021 )

U.No. 6913



(Release ID: 1738449) Visitor Counter : 174


Read this release in: English , Punjabi