کامرس اور صنعت کی وزارتہ

خصوصی اقتصادی زونوں نے برآمدات، سرمایہ کاری اور روزگار فراہمی کے معاملے میں اعلیٰ کاکردگی کا مظاہرہ پیش کیا

Posted On: 23 JUL 2021 5:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 23 جولائی 2021: ملک بھر میں مختلف خصوصی اقتصادی زونوں (ایس ای زیڈ) میں گذشتہ تین برسوں کے دوران 1096 اکائیاں درج رجسٹر کی گئیں۔ علاقائی خصوصی اقتصادی زونوں اور سال کے لحاظ سے ان اکائیوں کے ذریعہ انجام دی گئی برآمدات کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

نمبر شمار

علاقے کا نام

برآمدات (کروڑ روپئے میں)

2018-19

2019-20

2020-21

1

ایم ای پی زیڈ خصوصی اقتصادی زون

186.6

1618.86

4396.43

2

کوچین خصوصی اقتصادی زون

1249.24

7420.64

19431.83

3

نوئیڈا خصوصی اقتصادی زون

1358.79

3763.67

6550.52

4

کانڈلا خصوصی اقتصادی زون

51.4

4882.15

13435.92

5

وشاکھا پٹنم خصوصی اقتصادی زون

272.82

3438.85

9992.88

6

ایس ای ای پی زیڈ خصوصی اقتصادی زون

256.5

4914.23

14966.49

7

فالٹا خصوصی اقتصادی زون

20.72

217.96

640.68

میزان

3396

26256

69415

 

گذشتہ تین برسوں کے دوران مجموعی طور پر 336 اکائیاں باہر نکلیں۔ آپریشنوں میں آنے والی اس طرح کی پیچیدگیوں کی وجوہات میں بین الاقوامی منڈی صورتحال میں تغیر، مطالبات میں سستی ،اکائیوں کا انضمام اور کووِڈ۔19 وبائی مرض وغیرہ جیسے اسباب شامل ہیں۔

ایس ای زیڈ قانون کے تحت قائم کیے گئے خصوصی اقتصادی زونوں نے بڑے پیمانے پر اور عمومی طور پر اپنے مقاصد پورے کیے ہیں۔ خصوصی اقتصادی زونوں نے برآمدات، سرمایہ کاری اور روزگار میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ پیش کیا ہے، جیسے 2005۔06 میں 22840 کروڑ روپئے کے بقدر برآمدات 2020۔21 میں اضافے سے ہمکنار ہوکر 759524 کروڑ روپئے کے بقدر ہوگئی؛ 2005۔06 میں 4035.51 کروڑ روپئے کے بقدر سرمایہ کاری 2020۔21 میں اضافے سے ہمکنار ہوکر 617499 کروڑ روپئے (مجموعی طور پر) کے بقدر ہوگئی؛ اور 2005۔04 میں 134704 افراد کو روزگار فراہم کرایا گیا جبکہ 2020۔21 میں  2358136افرا د (مجموعی طور پر )کو روزگار فراہم کرایا گیا۔ خصوصی اقتصادی زونوں کو دی جانے والی مالی مراعات اور محصول سے متعلق فوائد ایس ای زیڈ ایکٹ، 2005 میں مضمر ہیں اور عمومی طور پر حکومت کی بڑی اقتصادی پہل قدمیوں کے طور پر خصوصی اقتصادی زونوں کی تشکیل کے لئے رہنماخطوط سے مطابقت رکھتے ہیں ۔ حالانکہ،اضافی مالی مراعات فراہم  کرانے کے لئے فی الحال کوئی شرط نہیں ہے۔

یہ معلومات تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت فراہم کی گئی۔

*****

ش ح ۔اب ن

U:6906


(Release ID: 1738447) Visitor Counter : 235


Read this release in: English , Punjabi