وزارت دفاع

بھارتی بحریہ نے مہاراشٹر میں سیلاب سے راحت اور  لوگوں کو بچانے کےلئے  بچاؤ ٹیمیں  تعینات کیں  

Posted On: 23 JUL 2021 4:57PM by PIB Delhi

نئی  دلّی ، 23 جولائی/ مہاراشٹر حکومت سے درخواست موصول ہونے کی بنیاد پر ممبئی میں  بحریہ کی مغربی کمان نے   ریاستی انتظامیہ کی مدد کے لئے سیلاب   سے بچاؤ کی ٹیمیں اور ہیلی کاپٹر فراہم کرکے مدد کی ہے ۔ 

          متاثرہ علاقوں میں  دور دور تک پانی بھرا ہونے  اور خراب موسم کے باوجود  بحریہ کی  7 ٹیمیں   رتنا گری اور رائے گڑھ اضلاع میں  22 جولائی ، 2021 ء کو روانہ ہو گئی ہیں اور وہاں  کام کر رہی ہیں ۔  رائے گڑھ ضلع میں  پانی میں  پھنسے ہوئے  لوگوں کو ہیلی کاپٹر سے نکالا جا رہا ہے  ۔  ممبئی میں آئی این ایس   شکرا کے  پولاڈ پور  / رائے گڑھ  میں بچاؤ کارروائیوں کے لئے  23 جولائی ، 2021 ء کو  صبح سویرے  ایک 42 سی  ہیلو  نے پرواز بھری  ۔

          بحریہ کی  سیلاب  سے بچاؤ کی ٹیمیں پوری طرح  لیس ہیں اور اُن کے پاس  جیمنی ربڑ کشتیاں  ، فرسٹ ایڈ کا سامان   ، لائف  جیکٹیں  وغیرہ موجود ہیں ۔  ان بچاؤ ٹیموں  میں بحریہ کے غوطہ خور اور غوطہ خوری کے لئے استعمال ہونے والا ساز و سامان بھی موجود ہے ۔

          اس کے علاوہ ، ممبئی میں سیلاب سے بچاؤ کے لئے اضافی  ٹیموں کو چوکس رکھا گیا ہے اور ضرورت پڑھنے پر   ، انہیں فوری طور پر  تعینات کیا جا سکتا ہے ۔

Pix2Z8N0.jpeg

Pix3TIS5.jpeg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا  ۔   23.07.2021 )

U.No. 6911


(Release ID: 1738316) Visitor Counter : 191


Read this release in: English , Hindi