صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ -19ٹیکہ کاری اپ ڈیٹ


ریاستوں نیز مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو 43.87کروڑسے زیادہ ویکسین کی خوراک فراہم کی گئیں

2.75کروڑسے زیادہ بیلنس اور غیراستعمال شدہ خوراکیں ابھی بھی ریاستوں نیز مرکز کے زیرانتظام علاقوں اورنجی اسپتالوں کے پاس دستیاب ہیں ، جنھیں لگایاجاناہے

Posted On: 23 JUL 2021 9:32AM by PIB Delhi

نئی دہلی23؍جولائی: مرکزی حکومت ، ملک بھرمیں کووڈ -19 ویکسین کے اسکوپ کی رفتارکو تیز کرنے اوراس میں توسیع کرنے کے تئیں پرعزم ہے ۔ کووڈ 19ٹیکہ کاری کی ہمہ گیریت کا نیامرحلہ 21جون ، 2021سے شروع ہواتھا۔ ٹیکہ کاری کی یہ مہم مزید ویکسینوں کی دستیابی ، ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو ویکسین کی دستیابی کی پہلے سے ہی معلومات کرنے کے ذریعہ اورتیز ہوگئی ہے ، جس کا مقصد اس ضمن میں ان کے ذریعہ بہترمنصوبہ بندی کی راہ ہموارکرنا اور ویکسین سپلائی چین کو سہل بناناہے ۔

ملک گیر ٹیکہ کاری کی مہم کے ایک حصے کے طورپر ، حکومت ہند ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو بلاقیمت کووڈ ویکسین فراہم کرکے مددفراہم کررہی ہے ۔ کووڈ -19کی ٹیکہ کاری کی مہم کی ہمہ گیریت کے نئے مرحلے میں مرکزی حکومت ملک میں ویکسین تیارکرنے والوں کے ذریعہ پیداوار کی جارہی ویکسین میں سے 75فیصد کی سرکاری خریدکرے گی اور اس کی فراہمی (بلاقیمت ) ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو کی جائے گی ۔

ویکسین کے ڈوز

23جولائی ، 2021کے مطابق

فراہم کئے گئے

43,87,50,190

پائپ لائن میں

71,40,000

کھپت

41,12,30,353

دستیاب بیلنس

 

2,75,19,837

 

43.87کروڑ(438750190) سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں ابھی تک ریاستوں نیز مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو تمام ذرائع کے ذریعہ فراہم کی جاچکی ہیں اورمزید 7140000خوراکیں پائپ لائن میں ہیں ۔

ان میں سے ضائع شدہ خوراکیں سمیت مجموعی کھپت کی تعداد 411230353ڈوز ہیں ،(آج صبح 8بجے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق ۔

2.75کروڑ(27519837) سے زیادہ بیلنس اورغیراستعمال شدہ کووڈ ویکسین کی خوراکیں ابھی بھی ریاستو ں نیز مرکز کے زیرانتظام علاقوں اورنجی اسپتالوں کے پاس دستیاب ہیں ، جنھیں لگایاجاناہے ۔

****************

 

ش ح ۔اع۔ع آ

U NO. 6888



(Release ID: 1738041) Visitor Counter : 171