اقلیتی امور کی وزارتت

پری میٹرک اسکالر شپ اسکیم

Posted On: 22 JUL 2021 4:38PM by PIB Delhi

22 جولائی 2021، نئی دہلی: اقلیتی امور کی وزارت نے بودھ، عیسائی، جین، مسلم، پارسی اور سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے چھ درج فہرست اقلیتی برادریوں کو تعلیمی طور پر بااختیار بنانے کے لیے ملک بھر کی تمام ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں میٹرک اسکالرشپ اسکیم، پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم اور میرٹ کم مینز پر مبنی اسکالرشپ اسکیم نافذ کی ہے۔ گذشتہ 7 برسوں کے دوران نیشنل اسکالر شپ پورٹل (این ایس پی) اور ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی)کے ذریعے 4.52 کروڑ سے زائد مستفیدین کو مختلف وظائف فراہم کیے گئے ہیں جن میں سے 53 فیصد سے زائد مستفید لڑکیاں ہیں۔

پچھلے تین برسوں یعنی 2018-19 سے 2020-21کے دوران پری میٹرک اسکالرشپ کے تحت درخواست دہندگان اور مستفیدین کی کل تعداد بالترتیب 2,87,99,025 اور 1,63,06,171 ہے، اور ریاست وار تفصیل ضمیمے میں دی گئی ہے۔

پچھلے تین برسوں یعنی 2018-19 سے 2020-21کے دوران پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیموں کے لیے کل مختص اور جاری کیا گیا فنڈ بالترتیب 5441.50 کروڑ روپے اور 5123.04 کروڑ روپے ہے۔

وزارت اقلیتی امور پوسٹ گریجویشن، تحقیق اور غیر ملکی پروگراموں کے لیے مندرجہ ذیل اسکیموں پر عمل درآمد کر رہی ہے:

  1. پوسٹ میٹرک اسکالر شپ اسکیم: گیارہویں اور بارہویں جماعت، ٹیکنیکل اور ووکیشنل کورسز، انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور ایم فل/ پی ایچ ڈی کورسز میں تعلیم حاصل کرنے والے اقلیتی طلبا کو اسکالرشپ دی جاتی ہے۔
  2. میرٹ کم مینز پر مبنی اسکالرشپ اسکیم: انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطح پر پیشہ ورانہ اور تکنیکی کورسز کرنے کے لیے اسکالرشپ دی جاتی ہے۔
  • iii. مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ (ایم اے این ایف) اسکیم: یہ فیلوشپ باقاعدہ اور کل وقتی ایم فل اور پی ایچ ڈی کورسز میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کو تحقیق کے لیے دی جاتی ہے۔
  • iv. پڑھو پردیش: تعلیمی قرضوں پر سودی رعایت کے لیے بیرون ملک تعلیمی اسکیم - اس اسکیم کے تحت بیرون ملک ماسٹرز، ایم فل یا پی ایچ ڈی کی سطح پرغیر ملکی مطالعات کے لیے منظور شدہ کورسز کی خاطر لیے گئے قرضوں کے لیے مہلت کی مدت کے اہل طلبا کو سود پر سبسڈی فراہم کی جاتی ہے۔
  1. تعلیمی قرض اسکیم: قومی اقلیتی ترقی اور مالیاتی کارپوریشن (این ایم ڈی ایف سی) بھارت اور بیرون ملک کورسز کرنے کے لیے تعلیمی قرضے فراہم کرتی ہے۔

اسکیموں کی تفصیلات اور ان کے نفاذ کی حیثیت (i) تا (iv) اور (v) کے لیے بالترتیب ویب سائٹ (www.minorityaffairs.gov.in) اور(www.nmdfc.org/) پر دست یاب ہیں۔

ضمیمہ


گزشتہ تین برسوں یعنی 2018-19 سے 2020-21 کے دوران اقلیتوں کے لیے پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم کے تحت درخواست دہندگان اور مستفیدین کی تعداد کی ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی تفصیلات

 

نمبر شمار

ریاستیں/مرکز کے زیر انتظام علاقے

موصولہ درخواستوں کی تعداد

مستفیدین  کی تعداد

منظور شدہ*

1

آندھرا پردیش

803371

436851

2

تلنگانہ

746298

465340

3

آسام

1915021

643703

4

بہار

1748075

601539

5

چھتیس گڑھ

2853

14590

6

گوا

43516

1598

7

گجرات

504162

362708

8

ہریانہ

49870

24433

9

ہماچل پردیش

8634

5563

10

جموں و کشمیر

1675284

1128389

11

جھارکھنڈ

548081

148844

12

کرناٹک

2949151

1434422

13

کیرل

2656108

1754135

14

لداخ

28505

14487

15

مدھیہ پردیش

520949

355686

16

مہاراشٹر

3231147

2138896

17

منی پور

187900

106029

18

میگھالیہ

43463

29727

19

میزورم

225765

147941

20

ناگالینڈ

196100

149694

21

اڈیشہ

91656

40942

22

پنجاب

1865208

1314603

23

راجستھان

645310

444494

24

سکم

3383

1205

25

تمل ناڈو

1380582

1077910

26

تریپورہ

21798

12451

27

اترپردیش

3264151

2140260

28

اتراکھنڈ

121456

69725

29

مغربی بنگال

3244793

1207780

30

انڈمان و نکوبار

4697

2931

31

چندی گڑھ

6195

4488

32

دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو

3007

770

33

دہلی

49701

14567

34

پڈوچیری

12712

9470

 

کل

28799025

16306171

* عارضی اعداد و شمار، وظائف کی تقسیم سال 2021-22 میں بھی جاری ہے۔

(اروناچل پردیش اور لکشدیپ کو اس اسکیم کے تحت وظائف نہیں ملتے)

یہ اطلاع اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے 22 جولائی 2021 کو لوک سبھا میں دی۔

6847U. No.

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

 



(Release ID: 1737997) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Punjabi