کانکنی کی وزارت

ایم ای سی ایل نے ڈی ایم جی، گوا کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیے


اس سے ریاست گوا کے لیے معدنیات کی تلاش کو بہتر بنانے کی راہ ہموار ہوگی

Posted On: 19 JUL 2021 7:24PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی کانوں کی وزارت کی اہم نامزد معدنیات کی کھوج کی ایجنسی، منرل ایکسپلوریشن کارپوریشن لمیٹڈ (ایم ای سی ایل) نے آج نئی دہلی میں مربوط معدنیات کی تلاش اور مشاورتی خدمات کی پیشکش کرتے ہوئے ایک ایم ا ویو پر دستخط کیے۔

ایم او یو پر دستخط کرنے کے کے ساتھ ایم ای سی ایل جیو سائنسی ریسرچ کا بندوبست کرکے معدنی وسائل کا جائزہ لے گی اور نیلام کیے جانے والے معدنی بلاکس کو حتمی شکل دے گی اور ریاست کی معدنیات کی فہرست کو تیار کرے گی۔

ایم ایم ڈی آر ترمیمی ایکٹ 2021، معدنیات (نیلامی) دوسرا ترمیمی ایکٹ، 2021 اور معدنیات (معدنیات کے ثبوت) ترمیمی قواعد میں حالیہ ترامیم سے ریاستوں کے لیے ان کے معدنیات کے رقبے کی نیلامی کے عمل میں تیزی لانے کی راہ ہموار ہوگی۔ اس طرح حکومت گوا کے معدنی رقبے کا جائزہ لینے اور اسے مختص کرنے کے عمل میں ڈی ایم جی، گوا کا کردار اہم ہوگا۔

کوئلہ کانوں اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی، گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت، حکومت گوا کے چیف سکریٹری جناب پریمل رائے، جوائنٹ سکریٹری، وزارت کان جناب ستندر سنگھ اور حکومت گوا اعلیٰ عہدیداروں کی موجودگی میں ایم ای سی ایل کے سی ایم ڈی ڈاکٹر رنجیت رتھ اور جناب وویک ایچ پی، ڈائریکٹر، ڈی ایم جی نے ایم او یو پر دستخط کیے۔

 

https://pbs.twimg.com/media/E6qOZAFVoAA-bg2?format=jpg&name=360x360

 

ریاست گوا میں آئرن ایسک (1,456 ملین ٹن) کے ساتھ ساتھ دیگر اہم معدنیات جیسے باکسائٹ (55 ملین ٹن) اور مینگنیز ایسک (34 ملین ٹن) کے ذخائر ہیں۔ لوہے کی کان کنی سے ریاست میں علاقائی آمدنی اور روزگار میں نمایاں مدد ملتی ہے۔ کان کنی کے مقام کے قریب بندرگاہوں کی دستیابی کی وجہ سے گوا میں معدنیات کی برآمد کے لیے اندرونی رسد کا ماحول بھی ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 6819



(Release ID: 1737996) Visitor Counter : 193


Read this release in: English , Hindi , Marathi