اقلیتی امور کی وزارتت

اقلیتی کمیونٹیز کی فلاح و بہبود کے لیے فنڈ

Posted On: 22 JUL 2021 4:42PM by PIB Delhi

گزشتہ تین سالوں یعنی 2018-19، 2019-20 اور 2020-21 کے دوران اسکیم کے مقصد کو پورا کرنے کے لیے مختلف اسکیموں کے تحت مختص اور جاری کردہ فنڈ کی اسکیم وار تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔

سال 2011 کی مردم شماری کے مطابق، اقلیتوں کی کل آبادی میں سے چھ نامزد اقلیتی طبقوں کا فیصد اس طرح ہے – بدھسٹ 3.61 فیصد، عیسائی 11.9 فیصد، جین 1.9 فیصد، مسلم 73.66 فیصد، پارسی 0.02 فیصد اور سکھ 8.91 فیصد۔ وزارت صرف اسکالرشپ اسکیموں کے لیے کمیونٹی کے لحاظ سے مستفید افراد کا ڈیٹا رکھتی ہے۔ پچھلے تین سالوں میں اقلیتی برادریوں میں اسکالرشپ اسکیموں میں مستفید ہونے والوں کا تناسب اس طرح ہے مسلمان 75.58 فیصد، عیسائی 12.15 فیصد، سکھ 8.19 فیصد، بدھسٹ 2.80 فیصد، جین 1.27 فیصد اور پارسی 0.01 فیصد۔

وزارت اقلیتی امور کی مختص رقم میں گذشتہ سالوں کے دوران 2018-19 میں 4700.00 کروڑ روپے سے 2020-21 میں 5029.00 کروڑ روپے تک 7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

 

ضمیمہ

 

نمبر شمار

اسکیم/پروجیکٹ/پروگرام کا نام

2018-19 سے 2020-21 تک

مختص بجٹ

اصل اخراجات

1

این ایم ڈی ایف سی کی ایکویٹی میں شراکت

435.03

435.00

2

مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو مالی امداد

293.76

144.42

3

تشہیر سمیت اقلیتوں کی ترقیاتی اسکیموں کی تحقیق/مطالعہ، نگرانی اور جائزہ

130.00

89.50

4

میرٹ کی بنیاد پر اسکالرشپ

1163.51

943.14

5

اقلیتوں کے لیے مفت کوچنگ اور الائیڈ اسکیم

139.00

77.02

6

این ایم ڈی ایف سی پروگرام کے نفاذ میں شامل ریاستی چینلائزنگ ایجنسیوں (ایس سی اے) کو مالی امداد

5.00

4.90

7

پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم (پہلے ایم ایس ڈی پی)

3880.23

3946.29

8

پری میٹرک اسکالرشپ

3798.82

3826.59

9

پوسٹ میٹرک اسکالرشپ

1517.66

1296.48

10

سکریٹریٹ

70.40

74.40

11

اقلیتی طلبا کے لیے مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ

383.00

271.35

12

قومی وقف بورڈ ترقیاتی اسکیم

40.94

23.82

13

شہری وقف سمپتی وکاس یوجنا

9.32

9.32

14

اقلیتی خواتین کی قائدانہ ترقی کے لیے اسکیم

33.00

26.93

15

اقلیتی طبقوں سے تعلق رکھنے والے طلبا کے لیے بیرون ملک تعلیم کے لیے تعلیمی قرض پر سود سبسڈی

92.00

79.62

16

چھوٹی اقلیتی برادری کی آبادی میں کمی پر مشتمل اسکیم

12.00

11.86

17

مہارت کی ترقی کا اقدام

690.00

541.28

18

یو پی ایس سی، ایس ایس سی، اسٹیٹ پبلک سروس کمیشنوں وغیرہ کے ذریعہ منعقد پریلم میں کامیاب ہونے والے طلبا کے لیے معاونت

26.00

18.88

19

روایتی آرٹس/کرافٹ برائے ترقی (یو ایس ٹی ٹی اے ڈی) میں مہارت اور تربیت کو اپ گریڈ کرنا

170.00

142.48

20

ہماری دھروہر

14.20

6.89

21

نئی منزل

280.00

188.01

22

قومی اقلیتی کمیشن

28.51

25.26

23

لسانی اقلیتوں کے لیے خصوصی افسر

6.33

5.41

24

حج مینجمنٹ

186.29

167.86

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے 22 جولائی، 2021 کو لوک

سبھا میں یہ معلومات فراہم کی۔

                                               **************

 

 

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 6853


(Release ID: 1737974) Visitor Counter : 205


Read this release in: English , Punjabi