قبائیلی امور کی وزارت

قباجلی امور کی وزارت قبائلی بچوں کو انہیں کے ماحول میں کوالیٹی تعلیم دینے کے لیے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ای ایم آر ایس) قائم کر رہی ہے

Posted On: 22 JUL 2021 5:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی،22 جولائی ،2021   /

اہم باتیں

ہر بلاک میں 50 فیصد یا اس سے زیادہ ایس ٹی آبادی اور کم سے کم 20000 ایس ٹی افراد کے لیے ای ایم آر ایس ہوگا۔

اس طرح کے 740 بلاکس کی ای ایم آر ایس قائم کرنے کے لیے نشاندہی کی گئی ہے۔

ابھی تک 367 ای ایم آر ایس پورے ملک میں سرگرم ہیں۔

قبائلی امور کی وزارت پورے ملک کے دور دراز علاقوں میں قبائلی بچوں کو ان کے اپنے ماحول ہی میں کوالیٹی تعلیم فراہم کرنے کےلیے ایکلویہ ماڈیول رہائشی اسکول (ای ایم آر ایس) قائم کر رہی ہے۔ ای ایم آر ایس میں  480 طلبا کی گنجائش ہے جس میں چھٹی سے 12ویں تک کہ لڑکے اور لڑکیاں شامل ہیں۔ 1.09 لاکھ روپے فی طالب علم سالانہ کی رقم ان طلبا پر آنے والے اخراجات کے لیے جاری کی جاتی ہے، جس میں خوراک ، وردی، کتابیں وغیرہ شامل ہیں۔ ای ایم آر ایس قائم کرنے کے لیے  20 کروڑ روپے اسکول کی تعمیر کے لیے اور شمال مشرق ، پہاڑی علاقوں، مشکلات والے علاقوں اور بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں کے اسکولوں کے لیے اضافی 20 فیصد رقم وزارت کی طرف سے جاری کی جاتی ہے۔

یہ جانکاری قبائلی امور کی وزیر مملکت محترمہ رینوکا سنگھ سروتا نے راجیہ سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

6874U –



(Release ID: 1737968) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Punjabi