وزارت دفاع
ہندوستانی بحریہ کا روئل نیوی کیریئر سٹرائک گروپ کے ساتھ جنگی مشق
Posted On:
22 JUL 2021 6:33PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 22 جولائی ہندوستانی بحریہ نے 21 سے 22 جولائی تک خلیج بنگال میں رائل نیوی کیریئر سٹرائیک گروپ (سی ایس جی) – 21 ایچ ایم ایس ملکہ الزابیتھ کی سربراہی میں دو روزہ دوطرفہ پیسج جنگی مشق (پاسیکس) میں حصہ لیا۔ دوطرفہ بحری مشق دونوں بحریہ کی بحری خطے میں ایک ساتھ کاروائی کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔
ہندوستانی بحریہ اور رائل نیوی کے جدید ترین ایرکرافٹ کیریئر ، ایچ ایم ایس ملکہ الزابیتھ کے مابین پہلی مشق میں سی ایس جی -21 شامل تھی جس میں ٹائپ 23 فریگیٹس اور دوسری سطح پر مؤثر جنگجوؤں کے علاوہ ایک اسٹیوٹ – کلاس آبدوز بھی شامل تھی۔ ہندوستانی بحریہ کی نمائندگی آئی این جہازس ست پورہ ، رنویر ، جیوتی ، کاوارتی ،کولِش اور ایک آبدوز نے کی تھی۔آبدوز مخالف جنگ میں اہل لمبی دوری کے پتہ لگانے والی بحری جہاز پی 8 آئی نے بھی اس مشق میں حصہ لیا۔
بحر ہند میں سی ایس جی – 21 کی موجودگی کے ساتھ ، جاری مشق نے اے ایس ڈبلیو ، اینٹی ایئر اور اینٹی سرفیس وار فیئر سمیت ہمہ جہت سمندری جنگی کارروائیوں کو شامل کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا ہے۔ اس مشق میں ایف 35 بی لائٹننگ کی پہلی شراکت کا بھی مشاہدہ کیا جو ایچ ایم ایس ملکہ الزابیتھ کے ڈیک سے کام کرتی ہے۔
سالوں سے ہندوستانی بحریہ – رائل نیوی کے مابین باقاعدگی سےباہمی تعاون نے مسلسل بدلتے ہوئے سیکیوریٹی منظرناموں پر پیشہ ورانہ صلاحیت ، حتمی اثر انگیزی اور موافقت کو فروغ دیا ہے۔ گذشتہ برسوں میں حاصل کردہ انٹر آپریبلٹی نے پیشہ ورانہ تبادلے کی پیچیدگی اور اس کے معیار میں ایک بڑی جست کو یقینی بنایا ہے، جسے بحر ہند میں رائل نیوی کے کیریئر اسٹرائک گروپ کی موجودگی سے مزید بڑھایا جارہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
U-6880
(Release ID: 1737962)
Visitor Counter : 215