زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

تنازعات کو زراعت کے نئے قوانین کے تحت ختم کرنے کا اقدام

Posted On: 22 JUL 2021 4:38PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 22 جولائی 2021: فارم ایکٹ سے متعلق تنازعات کو کسانوں کی پیداواری تجارت اور کامرس (فروغ و سہولت) ایکٹ 2020 اور قیمتوں کی یقین دہانی سے متعلق کسانوں کے (اختیارات و تحفظ) معاہدے اور فارم سروس ایکٹ مجریہ 2020 کے تحت  حل کرنے کے لئے کسانوں کی خاطر سب ڈویزنل سطح پر بذریعہ مصالحتی بورڈ اور مزید بذریعہ سب ڈویزنل اتھاریٹی اور ڈسٹرکٹ کلکٹر ایک تیز اور کم لاگت میکانزم وضع کیا گیا ہے۔

سب ڈویژنل سطح پر ضلعی عہدیدار اور ضلعی کلکٹر زمینی محصول سے متعلق کام انجام دیتے ہیں جس میں زمین کا ریکارڈ برقرار رکھنے اور فصلوں اور اراضی سے متعلق تنازعات کو حل کرنا شامل ہے۔ اس طرح وہ زراعت اور اراضی کے تنازعات کے ساتھ ساتھ عدالتی طریقوں سے متعلق کافی عملی تجربات رکھتے ہیں۔ مذکورہ بالا معاملے کے پیش نظر زراعت سے متعلق ان قانون سازیوں سے پیدا ہونے والے تمام قانونی اور معاہدہ جاتی تنازعات کو ختم کرنے کی صلاحیت سے وہ زیادہ لیس ہیں۔

یہ معلومات مرکزی وزیر زراعت اور کسانوں کی  بہبود جناب نریندر سنگھ تومر نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

****

ش ح-رف-س ا

U.No. 6845



(Release ID: 1737856) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Marathi , Punjabi , Tamil