جل شکتی وزارت
میکداتو باندھ کی تعمیر
Posted On:
19 JUL 2021 6:53PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 19 جولائی 2021: کرناٹک حکومت کے ذریعہ پروجیکٹ کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) کی تیاری کے سلسلے میں ’’اصولی طور پر‘‘ منظوری کے مطابق مرکزی آبی کمیشن (سی ڈبلیو سی) کو میکداتو بیلنسنگ آبی ذخیرے اور پینے کے پانی کے پروجیکٹ کی فیزیبلٹی رپورٹ (ایف آر) سونپی گئی۔ مرکزی آبی کمیشن کی اسکریننگ کمیٹی نے 24 اکتوبر 2018 کو منعقدہ اپنی میٹنگ میں پروجیکٹ اتھارٹی (حکومت کرناٹک) کے ذریعہ ڈی پی آر کی تیاری کے لئے ’’اصولی طور پر‘‘ منظوری دے دی جو کہ کچھ شرائط کے طابع ہے۔
میکداتو بیلنسنگ آبی ذخیرہ اور پینے کے پانی کے پروجیکٹ کی ڈی پی آر حکومت کرناٹک کے ذریعہ جنوری 2019 میں سی ڈبلیو سی کو سونپی گئی اور ڈی پی آر کی قبولیت کے لئے کو۔بیسن ریاستوں کی منظوری حاصل کرنے کی غرض سے کاویری آبی انتظام کاری اتھارٹی (سی ڈبلیو ایم اے) کو ڈی پی آر کی نقل ارسال کی گئی۔
2019۔20 اور 2020۔21 کے لئے بلی گونڈولو میں ماہانہ/ موسمی بہاؤ کا مشاہدہ کیا گیا ، اس کے مقابلے میں سپریم کورٹ کے آرڈر کے مطابق متعین کیا گیا بہاؤ جو ایک عام برس کے دوران بلی گونڈولو میں دستیاب کرایا جائے گا، اس کی تفصیلات ضمیمہ۔I اور II میں منسلک ہیں۔
مرکزی حکومت نے یکم جون 2018 کو اس وقت کی آبی وسائل اور گنگا بازبحالی کی وزارت کے گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعہ کاویری آبی تنازعہ ٹربیونل کے فیصلے ، جس میں مؤرخہ 16 فروری 2018 کو سپریم کورٹ کے ذریعہ ترمیم کی گئی تھی، کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ، کاویری واٹر مینجمنٹ اتھارٹی (سی ڈبلیو ایم اے) اور کاویری واٹر ریگولیشن کمیٹی (سی ڈبلیو آر سی) تشکیل دی۔ اب تک، یعنی 14 جولائی 2021 تک سی ڈبلیو ایم اے کی 12 اور سی ڈبلیو آر سی کی 48 میٹنگیں ہو چکی ہیں۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں جل شکتی اور ٹربیونل امور کے وزیر مملکت جناب بسویشور توڈو کے ذریعہ فراہم کی گئی۔
ضمیمہ۔i
حصہ (سی) کے غیر ستارہ سوال نمبر 74 کے جواب میں حوالہ کے طور پر پیش کیے گئے ضمیمہ کا جواب ’’میکداتو باندھ کی تعمیر‘‘ کے تعلق سے 19 جولائی 2021 کو راجیہ سبھا میں دیا جائے گا۔
بلی گونڈولو میں ماہانہ / موسمی بہاؤ کے مشاہدے کے مقابلے میں عام برس 2019۔2020 میں بلی گونڈولو متعین کردہ بہاؤ فراہم کرایا جائے گا۔
مہینہ اور سال
|
مشاہدہ کیے گئے بہاؤ (ٹی ایم سی میں) (اے)
|
**2 جولائی 2018 کو منعقدہ سی ڈبلیو ایم اے کی پہلی میٹنگ میں لیے گئے فیصلے کے مطابق بلی گونڈولو میں متعین کردہ بہاؤ
(ٹی ایم سی میں ) (بی)
|
%انحراف (حقیقی احساس بنام بلی گونڈولو میں عام برس میں یقینی بنایا جانے والا بہاؤ)
{(a-b)/b*100)}
|
جون، 2019
|
2.062
|
9.19
|
-77.56
|
جولائی، 2019
|
7.443
|
31.24
|
-76.17
|
اگست،2019
|
92.325
|
45.95
|
+100.92
|
ستمبر، 2019
|
71.904
|
36.76
|
+95.60
|
اکتوبر،2019
|
48.769
|
20.22
|
+141.19
|
نومبر2019
|
23.924
|
13.78
|
+73.61
|
دسمبر2019
|
14.338
|
7.35
|
+95.07
|
جنوری 2020
|
4.217
|
2.76
|
+52.79
|
فروری 2020
|
1.485
|
2.5
|
-40.60
|
مارچ 2020
|
2.003
|
2.5
|
-19.88
|
اپریل 2020
|
2.283
|
2.5
|
-8.68
|
مئی 2020
|
4.647
|
2.5
|
+85.88
|
کل مقدار
|
275.401
|
177.25
|
+55.37
|
**نوٹ: ایک عام برس کے دوران کرناٹک سے ریاست تمل ناڈو کے لئے دیے گئے کاویری پانی (بلی گونڈولو میں)کی کل مقدار میں فروری 2018 میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق تخفیف (192 ٹی ایم سی سے 177.25 ٹی ایم سی کے بقدر)کر دی گئی۔
ضمیمہ۔ii
حصہ (سی) کے غیر ستارہ سوال نمبر 74 کے جواب میں حوالہ کے طور پر پیش کیے گئے ضمیمہ کا جواب ’’میکداتو باندھ کی تعمیر‘‘ کے تعلق سے 19 جولائی 2021 کو راجیہ سبھا میں دیا جائے گا۔
بلی گونڈولو میں ماہانہ / موسمی بہاؤ کے مشاہدے کے مقابلے میں عام برس 2020۔2021 میں بلی گونڈولو میں متعین کردہ بہاؤ فراہم کرایا جائے گا۔
مہینہ اور سال
|
مشاہدہ کیا گیا بہاؤ (ٹی ایم سی میں) (اے)
|
**2 جولائی 2018 کو منعقدہ سی ڈبلیو ایم اے کی پہلی میٹنگ میں لیے گئے فیصلے کے مطابق بلی گونڈولو میں متعین کردہ بہاؤ
(ٹی ایم سی میں ) (بی)
|
%انحراف (حقیقی احساس بنام بلی گونڈولو میں عام برس میں یقینی بنایا جانے والا بہاؤ)
{(a-b)/b*100)}
|
جون، 2020
|
6.204
|
9.19
|
-32.49
|
جولائی، 2020
|
11.346
|
31.24
|
-63.68
|
اگست 2020
|
57.477
|
45.95
|
+25.09
|
ستمبر، 2020
|
45.184
|
36.76
|
+22.92
|
اکتوبر،2020
|
39.703
|
20.22
|
+96.36
|
نومبر، 2020
|
23.156
|
13.78
|
+68.04
|
دسمبر،2020
|
12.146
|
7.35
|
+65.25
|
جنوری، 2021
|
5.673
|
2.76
|
+105.54
|
فروری، 2021
|
2.038
|
2.5
|
-18.48
|
مارچ، 2021
|
1.523
|
2.5
|
-39.08
|
اپریل،2021
|
2.881
|
2.5
|
+15.24
|
مئی،2021
|
3.984
|
2.5
|
+59.36
|
سالانہ مجموعی مقدار
|
211.315
|
177.25
|
+19.22
|
**نوٹ: ایک عام برس کے دوران کرناٹک سے ریاست تمل ناڈو کے لئے دیے گئے کاویری پانی (بلی گونڈولو میں)کی کل مقدار میں فروری 2018 میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق تخفیف (192 ٹی ایم سی سے 177.25 ٹی ایم سی کے بقدر)کر دی گئی۔
*****
ش ح ۔اب ن
U:6817
(Release ID: 1737602)