وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

حکومت نے ڈیری کے سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور سہولت فراہم کرنے کی خاطر ڈیری انویسٹمنٹ ایکسیلیریٹر قائم کیا ہے

Posted On: 19 JUL 2021 5:26PM by PIB Delhi

نئی  دلّی ، 19 جولائی/ حکومتِ ہند کے مویشی پروری اور ڈیری  کے محکمے  ( ڈی اے ایچ  ڈی ) نے  بھارت کے  ڈیری سیکٹر  کے  فروغ اور اس میں سرمایہ کاری  کو سہولت  فراہم کرنے کی خاطر  ڈیری انویسٹمنٹ  ایکسیلیریٹر قائم  کیا ہے ، جو    اس کے سرمایہ کاری کی سہولت   کے شعبے  کے تحت کام کرے گا ۔ یہ انویسٹمنٹ ایکسیلیریٹر  مختلف کاموں کے لئے     ایک ٹیم ہے  ، جو  سرمایہ کاروں کے ساتھ کام کرے گی اور   ان کی مدد کرے گی ۔

  • سرمایہ کاری کے مواقع  کے تجزیہ کے لئے  خصوصی معلومات فراہم کرنا ۔
  •  سرکاری اسکیموں   کے نفاذ کے لئے   سوالوں کا جواب دینا  ۔
  • کلیدی ساجھیداروں کے ساتھ رابطہ قائم کرنا ۔
  • سرکاری محکموں اور حکام کے ساتھ   تعاون فراہم کرنا ۔

 

اس کے علاوہ  ڈیری انویسٹمنٹ ایکسیلیریٹر  ڈی اے ایچ ڈی کے ساتھ   مختلف عالمی اور مقامی   تقریبات کا اہتمام  کرنے اور  سرمایہ کاروں کے ساتھ  امکانی  ساجھیداروں   کے ساتھ تبادلۂ خیال میں سہولت پیدا کرے  گی ۔

     ڈیری  انویسٹمنٹ ایکسیلیریٹر مویشی پروری  کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے فنڈ   ( اے ایچ  آئی ڈی ایف ) کے بارے  میں  سرمایہ کاروں میں بیداری  پید ا کرے گا ۔  اے ایچ آئی ڈی ایف  ، حکومتِ ہند کی  ایک اہم اسکیم ہے ، جس میں  صنعت کاروں  ، پرائیویٹ کمپنیوں اور  ایف پی او کو  مالی امداد فراہم کرنے کے لئے  15000 کروڑ روپئے   کا ایک فنڈ قائم کیا گیا ہے ۔   اس کے فوائد مندرجہ ذیل ہیں :

  •  قرض پر 3 فی صد  سود ۔
  • 6 سال میں ادائیگی  کے ساتھ 2 سال کی معافی ۔
  • 750 کروڑ روپئے کی قرض کی گارنٹی ۔

 

ڈی اے ایچ ڈی تمام پرائیویٹ کمپنیوں کو  ڈیری انویسٹمنٹ ایکسیلیریٹر تک  پہنچنے کے لئے   dairy-accelerator@lsmgr.nic.in  پر رجوع کیا جا سکتا ہے  ۔

          بھارت دنیا میں  دودھ  کی پیداوار  کا 23 فی صد تعاون کرکے دنیا کے سب سے بڑے دودھ پیدا کرنے والے ملکوں میں سے ایک ہے ۔  ملک میں پچھلے پانچ سال میں دودھ کی سالانہ پیداوار میں 6.4 فی صد کا اضافہ  ہوا ہے ۔ ڈیری  ، حکومتِ ہند کا ایک ترجیحی سیکٹر ہے کیونکہ اس  کے   سماجی اقتصادی مضمرات   ہوتے ہیں  ۔

ڈیری  کے سیکٹر میں   مارکیٹ کے فروغ کے لئے   ڈبہ بندی  ، دودھ کو ٹھنڈا کرنے ، لاجسٹکس   ، مویشیوں کے چارے  وغیرہ سمیت  بنیادی ڈھانچے میں مدد  کی ضرورت ہوتی ہے  ۔ اس کے علاوہ ، اس سیکٹر میں  کافی  ایسے مواقع ہیں ، جن پر  مزید کام کیا جا سکتا ہے  ۔  ڈیری سیکٹر میں  براہ راست بیرونی سرمایہ کاری ( ایف ڈی آئی ) میں کافی اضافہ ہوا ہے ، جو بھارت کے  خوراک کے سیکٹر میں  ایف ڈی آئی کا تقریباً 40 فی صد ہے۔  بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے لئے  مرکزی  / ریاستوں حکومتوں نے  سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے  کئی ترغیبات کا اعلان کیا ہے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔

U.No. 6815



(Release ID: 1737598) Visitor Counter : 198


Read this release in: English , Hindi , Punjabi