وزارت دفاع
دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) نے کم سے کم دوری سے وار کرنے والے درون ملک تیار کردہ مین پورٹیبل ٹینک شکن نشانہ بند میزائل (مپتگم) کا کامیاب تجربہ کیا
Posted On:
21 JUL 2021 5:19PM by PIB Delhi
- کم وزن والا مین پورٹیبلٹینک شکن نشانہ بند میزائل جسے بس داغ دینا ہے
- برقی مقناطیسی تابکاری کے ذریعہ انتہائی چھوٹی امیجنگ کے ساتھ
- فوج اورآتم نربھر بھارت کے رُخ پر اہم پیش رفت
- وزیر دفاع نے ڈی آر ڈی او کو مبارکباد پیش کی
آتم نربھربھارت کی طرف ایک اہم پیش رفت کے ساتھ ہندوستانی فوج کو مضبوط بناتے ہوئے دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) نےدرون ملک تیار کردہ کم وزن والےمین پورٹیبل ٹینک شکن نشانہ بند میزائل (مپتگم) کا، جسے بس داغ دینا ہے، 21 جولائی 2021 کو کامیاب تجربہ کیا۔ یہ میزائل تھرمل سے تیار سائٹ پر مین پورٹیبل لانچر کے ذریعہ داغا گیا۔ نشانے کیلئے ایک فرضی ٹینک بنایا گیا تھا۔ میزائل نے راست حملے کی شکل میں ہدف کو نشانہ بنایا اور بالکل درست طریقے سے اسے تباہ کردیا۔ اس تجربے نے کم سے کم دوری کی کامیابی کی توثیق کر دی۔ اس طرح مشن کے تمام مقاصد کی تکمیل ہوئی۔ قبل ازیں زیادہ سے زیادہ دوری کے میزائل کو کامیابی کے ساتھ داغنے کا تجربہ کیا جاچکا ہے۔
اس میزائل کو ایویونکس کے ساتھ جدید ترین برقی مقناطیسی تابکاری کے ذریعہ انتہائی چھوٹی امیج کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔ اس تجربے کے ساتھ تیسری نسل کا یہ درون ملک تیار کردہ مین پورٹیبل ٹینک شکن نشانہ بند میزائل تکمیل کے مرحلے سے گزرا۔
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے کامیاب تجربے پر ڈی آر ڈی او اور صنعت کو مبارکباد دی ہے۔ محکمہ دفاع آر اینڈ ڈی کے سیکرٹری اور چیئرمین ڈی آر ڈی او ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے ٹیم کو کامیاب تجربے پر مبارکباد دی۔
****
ش ح-رف-س ا
U.No. 6808
(Release ID: 1737586)
Visitor Counter : 311