زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

کووڈ بحران کے دوران کسانوں کو امداد

Posted On: 20 JUL 2021 6:48PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے محکمہ کی اہم مستفید مبنی اسکیموں کے تحت متعدد کسانوں نے فائدہ اٹھایا ہے۔

زراعت ریاست کا موضوع ہے۔ تاہم، حکومت ہند متعدد اسکیمیں نافذ کر رہی ہے جس سے کسانوں اور مجموعی طور پر زراعت کے شعبے کو فائدے حاصل ہوں گے۔ مستفید افراد کا انتخاب ریاستی حکومتوں کے ذریعہ کیا جاتا ہے لہذا، اس طرح کی تفصیلات ان کے ذریعہ برقرار رکھی جاتی ہیں۔

مستفید افراد کے انتخاب کے لیے کوئی یکساں معیار نہیں اپنایا گیا ہے اور یہ الگ الگ اسکیموں میں مختلف ہو سکتا ہے۔ تاہم، محکمہ کی بیشتر اسکیموں کے لیے اراضی کی ملکیت کو اہلیت کا معیار سمجھا جاتا ہے۔

  • پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم-کسان): اس اسکیم کا مقصد تمام پٹہ دار کسانوں کی مالی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ اس اسکیم کے تحت مرکزی حکومت کی طرف سے اہل کاشتکاروں کے بینک اکاؤنٹس میں ہر سال براہ راست آن لائن 6000 روپے (2000 روپے کی تین مساوی قسطوں میں) جاری کیے جاتے ہیں۔ کووڈ مدت کے دوران، اس اسکیم کے تحت 10.52 کروڑ مستفید افراد کو 84,600 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔
  • کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی): یہ اقدام وسط فروری 2020 میں، ڈپارٹمنٹ آف فنانشیل سروسز (ڈی ایف ایس) کے تعاون سے ڈپارٹمنٹ آف ایگریکلچر کوآپریشن اینڈ فارمرز ویلفیئر (ڈی اے سی اینڈ ایف ڈبلیو) کے ذریعہ شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد افزائش مویشی، دودھ اور ماہی گیری سمیت تمام کسانوں کو ادارہ جاتی مراعات کریڈٹ تک رسائی فراہم کرنا ہے جس میں پی ایم-کسان مستفیدین پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ اس ہدف کے حصول میں ایک اہم اقدام کے طور پر، ’آتم نربھر بھارت ابھیان (اے بی اے)‘ مہم کے تحت حکومت نے سال کے آخر تک 2.5 کروڑ کے سی سی جاری کرنے کا ہدف رکھا ہے۔ اب تک، بینکوں نے 2.18 کروڑ اہل کسانوں کے لیے کے سی سی جاری کیا ہے۔ 2.5 کروڑ کسانوں کو مناسب وقت میں کور کیا جائے گا۔
  • پردھان منتری کسان مان دھن یوجن (پی ایم-کے ایم وائی): یہ چھوٹے اور معمولی کسانوں کے لیے رضاکارانہ اور شراکت دار پنشن اسکیم ہے۔ 2020-21 کے دوران اس اسکیم کے تحت 114721 کسانوں کا احاطہ کیا گیا۔
  • پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا (پی ایم ایف بی وائی): یہ تمام ناقابل روک تھام قدرتی خطرات کے خلاف کسانوں کے لیے سستی فصلوں کی انشورنس اسکیم ہے۔ سال 2020-21 کے دوران 608.9 لاکھ کسان درخواست دہندگان کا اس اسکیم کے تحت بیمہ کیا گیا۔

زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 6794



(Release ID: 1737541) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Punjabi