بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے بجاج سیواشرم پرائیویٹ لمیٹڈ، بچھراج اینڈ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ، بچھراج فیکٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ اور سنراج نین انویسٹمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ مکند لمیٹڈ کے حصول کی منظوری دی
Posted On:
20 JUL 2021 6:53PM by PIB Delhi
ہندوستانی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے آج مسابقت ایکٹ، 2002 کے سیکشن 31(1) کے تحت بجاج سیواشرم پرائیویٹ لمیٹڈ (بی ایس پی ایل)، بچھراج اینڈ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ (بی سی او پی ایل)، بچھراج فیکٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ (بی ایف پی ایل) اور سنراج نین انویسٹمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس این آئی پی ایل) (مشترکہ طور پر حصول کنندہ کے طور پر حوالہ دیا جاتا ہے) کے ذریعہ مکند لمیٹڈ (ہدف) کے حصول کی منظوری دے دی۔
مجوزہ اتحاد میں حصول کے ذریعہ ہدف کے حصصی سرمایہ کے 16.57 فیصد تک حصول پر غور کیا گیا ہے، جو سبھی بجاج گروپ آف کمپنیز کے حصے دار ہیں، ساتھ ہی وہ بجاج گروپ کے ساتھ ہدف کے شریک فروغ کار بھی ہیں۔ یہ حصول ایم ایل کے جاری اور ادائیگی شدہ ایکویٹی حصص کیپیٹل کے تقریباً 57.70 فیصد کے علاوہ ہے جو اس وقت بجاج گروپ کے پاس ہے۔
بی ایس پی ایل ، بی ایف پی ایل اور ایس این آئی پی ایل سبھی غیر رجسٹرڈ بنیادی سرمایہ کاری کمپنیاں ہیں۔ بی سی او ایل ایک غیر بنکاری فنانس کمپنی (این بی ایف سی) کے طور پر ہندوستان کے ریزرو بینک میں رجسٹرڈ ہے۔ حصول کار سرمایہ کاری اور قرض دینے والی کمپنیاں ہیں اور کسی سامان کی تیاری یا تجارت میں مصروف نہیں ہیں۔
ہدف اسٹیل کی لمبی مصنوعات اور بھاری مشینری کی تیاری، مارکیٹنگ، فروخت، برآمدی تقسیم وغیرہ کے کاروبار میں مصروف ہے۔
کمیشن کا تفصیلی آرڈر بعد میں جاری ہوگا۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-ک ا
U: 6789
(Release ID: 1737536)
Visitor Counter : 159