امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

ملک بھر میں مستفدین کے 92.8فیصد راشن کارڈ آدھار سے جوڑے گئے

Posted On: 20 JUL 2021 4:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20؍جولائی2021:

صارفین امور، غذا اور عوامی تقسیم نظام کی وزیر مملکت سادھی نرنجن جیوتی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ قومی سطح پر اب تک تقریباً 92.8فیصد راشن کارڈ آدھار سے جوڑے جاچکے ہیں۔28ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں نے متعلقہ راشن کارڈ کو آدھار سے جوڑنے کا کام مکمل کرلیا ہے۔اس کے علاوہ دیگر 8ریاستوں جھارکھنڈ(97.5فیصد)، میزورم(97فیصد)، لداخ(94.7فیصد)، ناگالینڈ(86فیصد)، مغربی بنگال(79.8فیصد)، اروناچل پردیش(59.7فیصد)، آسام (18فیصد) اور میگھالیہ(16.5فیصد)میں راشن کارڈوں کو آدھار سے جوڑنے کا عمل رفتہ رفتہ آگے بڑھ رہا ہے۔  آدھار کی تیاری کے کثیر رُخی عمل اور مستفدین تک اُن کی ڈیلیوری کی وجہ سے اورراشن کارڈ ڈاٹا بیس کو آدھار سے جوڑنے کی تکنیکی مسائل کی وجہ سے اِن ریاستوں میں یہ کام قدر سست رفتاری سے چل رہا ہے۔

موجودہ وقت میں مستفدین کے آدھار نمبر کو اُن کے راشن کارڈوں سے جوڑنے کےلئے نوٹیفکیشن بتاریخ 8فروری2017ء (وقت وقت پر ترمیم شدہ)کے تمام ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو دی گئی وقت کی حد کو 30ستمبر 2021ء تک بڑھا دیا گیا ہے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 6780)



(Release ID: 1737435) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Bengali , Punjabi