صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ان صحت کارکنان کے کنبے کے لیے معاوضہ جن کی موت کووڈ 19 کی وجہ سے ہوئی

Posted On: 20 JUL 2021 3:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20 جولائی ،2021   / پردھان منتری غریب کلیان پیکیج پی ایم جی کے  پی : کووڈ – 19 سے لڑنے والے صحت کارکنوں کی بیمہ اسکیم کے تحت زندگی بیمے کے فوائد فراہم کیے جا رہے ہیں۔  اس اسکیم کے تحت حفظان صحت کارکنوں کو 50 لاکھ روپے کا ذاتی حادثہ معاوضہ فراہم کیا جاتا ہے۔ اس اسکیم کے تحت کووڈ – 19 سے متعلق ذمہ داریاں نبھانے والے پرائیویت صحت کارکنوں کو بھی یہ معاوضہ فراہم کیا جاتا ہے۔  کیونکہ یہ لوگ کووڈ – 19 کے مریضوں کے براہ راست رابطے میں آتے ہیں اور انہیں کووڈ – 19 سے متاثر ہونے کا خاطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔ مذکورہ اسکیم کے تحت فوائد کی مدت مزید 180 دن کے لیے بڑھا دی گئی ہے (24.04.2021 سے )

15 جولائی ، 2021 کل 921 ڈاکٹرس اور حفظان صحت کارکنوں کو مذکورہ اسکیم کے تحت 50 – 50 لاکھ روپے بیمے  کے دعوے کی ادائیگی  کی گئی۔

مزید یہ کہ وبا کے دوران انسانی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے طبی افسران اور عملے کی حفاظت کو بہتر بنانے کے بہت سے اقدامات کیے۔

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پاوار نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتائی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

6781U –



(Release ID: 1737429) Visitor Counter : 161


Read this release in: English , Telugu