امور داخلہ کی وزارت

سائبر جرائم میں اضافہ

Posted On: 20 JUL 2021 3:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 20 جولائی، 2021 :

سائبر اسپیس کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے ساتھ ہی ، مالی دھوکہ دہی اور خواتین سے متعلق جرائم سمیت سائبرجرائم کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔’ پولیس‘ اور ’پبلک آرڈر‘ بھارت کے آئین کے ساتویں شیڈیول کے مطابق ریاست کے معاملات ہیں ، ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے  اپنی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں (ایل ای ایز) کے ذریعہ سائبر  جرم سمیت جرائم کو روکنے، پتہ لگانے ، تحقیقات کرنے اور اور مقدمہ چلانے کے لئے بنیادی طور پر ذمہ دار ہیں۔ ایل ای اے جرائم کرنے والوں کے خلاف قانون کے ضابطوں کے مطابق قانونی کارروائی کرتی ہیں۔ مرکزی حکومت  ایڈوائزری اور مالی مدد کے ذریعہ ریاستی حکومتوں کے اقدامات کو مختلف اسکیموں کے تحت ان کی صلاحیت سازی کے لئے مستحکم کرتی ہے۔

مرکزی وزارت داخلہ  خواتین اور بچوں کے خلاف  سائبر جرائم کی روک تھام  کی اسکیم کے تحت (سی سی پی ڈبلیو سی)تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کو مالی مدد فراہم کئے۔ جس کا مقصد سائبر فورنسک -کم - ٹریننگ لیباریٹریز کے قیام ، ٹریننگ جونیئر سائبر صلاحکار رکھنے کے لئے اپنی کوششوں  کو سہارا دینا ہے۔ سائبر فورنسک کم ٹریننگ لیباریٹریز 18 ریاستوں میں کام کررہی ہیں۔ مرکزی حکومت سائبر جرائم ، الرٹ جاری کرنے ، ایڈوائزیرز ، صلاحیت سازی ، قانون نافذ کرنے والے عملہ/ پراسیکیوٹرس / عدالتی افسران   کی ٹریننگ، سائبرفارنسک سہولیات وغیرہ کو بہتر بنانے کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔

سائبر جرائم جامع طریقہ اور منظم انداز میں نمٹنے کے لئے حکومت نے ایل ای اے کے لئے فریم ورک اور ماحولیاتی نظام فراہم کرنے کی غرض سے انڈین سائبر کرائم کورڈینیشن سنٹر(I4C) قائم کیا ہے۔ حکومت نے نیشنل سائبرکرائم رپورٹنگ پورٹل (www.cybercrime.gov.in)، شروع کیا ہے تاکہ لوگ تمام  طرح کے سائبر جرائم سے متعلق واقعات رپورٹ کرسکیں جس میں خواتین اور بچوں کے خلاف سائبر جرائم پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ آن لائن سائبر شکایات درج کرانے میں مدد کے لئے ایک ٹول فری نمبر 155260 شروع کیا گیا ہے ۔ مالی دھوکہ دہی کی فوراً رپورٹنگ کے لئے اور دھوکہ دینے والوں کے ذریعہ فنڈ کی چوری کو روکنے کی غرض سے سٹیزن فائنینشیل سائبر فراڈ رپورٹنگ اینڈ منیجمنٹ سسٹم ماڈیول  شروع کیا گیا ہے۔

 وزیر مملکت برائے امور داخلہ جناب اجے کمار مشرا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں  یہ بات بتائی۔

*******

 

ش ح۔ ف  ا- م ص

(U:6766)



(Release ID: 1737421) Visitor Counter : 206


Read this release in: English , Punjabi , Malayalam