خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

 حکومت  ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں میں پرائیویٹ سیکٹر کی مسلسل حوصلہ افزائی کررہی ہے


 پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعہ ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے قیام کے لئے 5791.71 کروڑ روپئے  کی سرکاری امداد کے ساتھ 792 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے

Posted On: 20 JUL 2021 3:45PM by PIB Delhi

حکومت زراعت اور متعلقہ سیکٹرمیں ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینے اور اشیا کی بربادی کو کم کرنے کے لئے ملک کے ڈبہ بند خوراک کے سیکٹر کی مجموعی ترقی کے لئے پرائیویٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کی مستقل حوصلہ افزائی اور ترغیب دے رہی ہے۔

ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) ڈبہ بند خوراک  کے سیکٹر کے مجموعی نمو اور ترقی ، خاص طور پر پرائیویٹ سیکٹر کی شراکت داری کے ذریعہ 17-2016 سے ایک مرکزی سیکٹر کی امبریلا اسکیم - پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) کو نافذ کررہی ہے۔ اسکیموں کے اجزا کے تحت ، ایم او ایف پی آئی، فارم کی سطح کے بنیادی ڈھانچے جیسے بنیادی پروسیسنگ سہولیات ، کلکشن سنٹر وغیرہ کے ساتھ فوڈ پروسیسنگ / اشیا کو محفوظ بنانے کی صنعتوں کے قیام کے لئے صنعت کاروں کو  سرکاری امداد کی شکل میں کریڈٹ لنکڈ مالی امداد (کیپٹل سبسڈی) بھی فراہم کرتی ہے۔ ابھی تک 5791.71 کروڑ روپئے کی سرکاری امداد کی منظوری کے ساتھ پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعہ ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے قیام کے لئے مجموعی طور پر 818 پروجیکٹوں میں سے 792 پروجیکٹس کو منظوری دی گئی ہے ۔

اس سیکٹر میں پرائیویٹ سیکٹر کی شراکت داری مزید بڑھانے کی غرض سے ، حکومت نے اس سال تین اہم اقدامات کئے ہیں۔ پہلا ،عالمی فوڈ مینوفیکچرنگ  چیمپئنز کے قیام  کی حمایت  اور بین الاقوامی مارکٹ میں خردنی اشیا کے بھارتی برانڈس کی مدد کے لئے 10900 کروڑ  روپئے کے ساتھ ڈبہ بند خوراک کے سیکٹر کے لئے ’’ پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو اسکیم‘‘ کو متعارف کرانے کی منظوری دی ہے۔

ملک بھر میں پھیلے پرائیویٹ مائیکر فوڈ انٹرپرائیزز ، اپنی مدد آپ گروپ (ایس ایچ جیز) ، فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن  (ایف پی اوز) اور کوآپریٹیوز کے لئے  ترغیبات کی فراہم کے مدنظر ، ایم او ایف پی آئی  مرکز کی حمایت یافتہ ’’ پی ایم فارملائزیشن  آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ  انٹراپرائزز اسکیم ‘‘ کا نفاذ کررہی ہے۔ اس اسکیم کا مقصد  10 ہزار کروڑ روپئے سے 21-2020 سے 25-2024 تک پانچ سال کے دوران کریڈٹ لنک سبسڈی کے ذریعہ ایک ضلع ایک پروڈکٹ (او ڈی او پی) کے نظریہ کی بنیاد پر دو لاکھ مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز کے قیام /جدید بنانے کے لئے مالی ، تکنیکی اور بزنس سپورٹ فراہم کرنا ہے۔

تیسرا ،حکومت نے 22-2021 کے لئے بجٹ تقریر میں’’ آپریشن گرین اسکیم‘‘  ٹماٹر، پیاز اور آلو (ٹی او پی ) کو 22 جلد خراب ہونے والی اشیا تک توسیع دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ زراعت  اور متعلقہ پروڈکٹس  اور ان کی برآمدات میں ویلیو ایڈیشن کو تقویت دی جاسکے۔ 

یہ اطلاع آج لوک سبھا میں ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے ایک تحریری جواب میں دی۔

*******

ش ح۔ ف  ا- م ص

(U:6763)



(Release ID: 1737321) Visitor Counter : 164


Read this release in: English , Punjabi