بجلی کی وزارت

بجلی کے پلانٹس کی اعلی سطحی کارکردگی

Posted On: 20 JUL 2021 2:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20؍جولائی: گرمی کے مہینے میں توانائی کی اضافی مانگ کو پورا کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ بجلی کے پلانٹ اپنی زیادہ سے زیادہ صلاحیت پر کام کریں گے، حکومت نے مندرجہ ذیل اقدامات کیے ہیں۔

  1. یونٹوں (حرارتی اور پن بجلی )کے منصوبے کے تحت شٹ ڈاؤن کو کم مانگ والی مدت کے لیے تبدیل کیا گیا ہے۔
  2. مرکزی بجلی اتھارٹی اور  بجلی نظام میں آپریشن سے متعلق کارپوریشن کا وقتاًفوقتاً جائزہ لیا جائے گا۔
  3. زیادہ مانگ والی مدت کے دوران مناسب صلاحیت کو استعمال کیا جائے گا اور گیس پر مبنی بجلی کی پیداوار میں بھی پوری صلاحیت حاصل کی جائے گی۔
  4. بجلی پیداکرنے والی مرکزی کمپنیوں، ریاستی بجلی پیداواری کمپنیوں ، خود مختار بجلی پیداکرنے والوں، کوئلہ کمپنیوں ، ریلوے اور کوئلے کی وزارت کے ساتھ مسلسل تال میل قائم کیا جائے گا۔

حرارتی بجلی گھروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور بہتر کارکردگی کے حصول اور تجارت(ٹی اے ٹی اسکیم)کو نافذ کیا جا رہا ہے جو خصوصی توانائی کے استعمال کو کم کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے ۔

بجلی قانون 2003 کے مطابق توانائی کی لاگت کی معقولیت کو مناسب کمیشنوں کے ذریعہ یقینی بنایا جا رہا ہے۔ توانائی اور بجلی کی شرحیں ریاستوں میں الگ الگ ہیں۔اور ان کا تعین مختلف امور، جیسے خریداری کی لاگت، اوسط ٹرانسمیشن اور تجارتی نقصان اورمشینوں کی دیکھ بھال اور ان کے کام کرنے کے طریقے کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

حکومت بجلی کی منڈیوں توانائی کی خریداری میں کارکردگی کو بہتر بنانے کے مقصد سے بجلی مارکیٹوں کو فروغ دے رہی ہے۔ بڑی مقدار میں بجلی کے حصول اور ترسیل کی خدمات کی شرحیں طے کرنے کے لیے محصولات پر مبنی بولی لگانے کے عمل کو فروغ دیا گیا ہے۔

یہ معلومات آج بجلی اور نئی و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

****************

ش ح – و ا – س ک

 

U. NO. 6759



(Release ID: 1737155) Visitor Counter : 136


Read this release in: Tamil , English , Punjabi