وزارت خزانہ

کووڈ-19 وبا سے نمٹنے کے لیے کئی شعبوں کے لیے راحتی اقدامات

Posted On: 19 JUL 2021 7:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19؍جولائی: حکومت نے 13مئی 2020، 17 مئی 2020، 12 اکتوبر 2020اور 12 نومبر 2021کو اعلان کردہ آتم نربھر بھارت پیکج کے تحت صحت کے بنیادی ڈھانچے سمیت کئی شعبوں کے لیے مختلف راحتی اقدامات کا اعلان کیا ہے  جس میں کلُ 2987641 کروڑ روپےکی راحت دی گئی ہے( اس میں پردھان منتری غریب کلیان پیکج، جولائی سے نومبر تک کے لیے پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا اور آر بی آئی کے ذریعہ اعلان کردہ اقدامات شامل ہیں)۔

یہ بات آج لوک سبھا میں خزانے کے وزیر مملکت جناب پنکج چودھری نے ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے کہی۔

وزیرموصوف نے کہا کہ مذکورہ بالا پیکج کے علاوہ 6.28لاکھ کروڑ روپے کا کووڈ ریلیف پیکج کا اعلان 28 جون 2021 کو کیا گیا ہے۔ یہ اقدامات موجودہ پروجکٹوں میں تیزی لائیں گے اور معیشت کو فروغ دینے میں مدد کریں گے۔ (تفصیلات ضمیمے میں دی گئی ہیں)

 

****************

 

ش ح – و ا – س ک

U. NO. 6747


(Release ID: 1737121) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Punjabi , Telugu